BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 September, 2007, 13:47 GMT 18:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: اہلکار رہا نہ ہو سکے

فائل فوٹو
 تیس اگست کو سکیورٹی فورسز کے تقریباً تین سو اہلکاروں کو بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے لدھا سے اغواء کیا تھا جن میں سے چھ اہلکار ایک ہفتہ قبل خیر سگالی کے طور پر رہا کیے گئے تھے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے تقریباً تین سو اہلکاروں میں سے کچھ اہلکاروں کو بدھ کو رہا کیا جانا تھا تاہم ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

ان اہلکاروں کو سب ڈویژن سروکئی کے مقام پر مقامی طالبان نے درے محسود قبائل کے ایک جرگے کے حوالے کرنا تھا۔ جرگے کے مطابق تعداد کے اختلاف پر سب ڈویژن لدھا سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فو رسز کے تقریباً تین سو اہلکاروں میں سے کچھ اہلکاروں کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ جرگے کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دس اہلکاروں کی رہائی جرگے کے لیے قابل قبول نہیں تھی۔

جرگے کا مطالبہ تھا کہ ایک سو سے زائد اہلکاروں کو بدھ کو ہی رہا کیا جانا ہوگا لیکن طالبان سو سے زائد اہلکاروں کی رہائی کے لیے تیار نہیں تھے، اس لیے جرگہ اگلے دو دن کے لیے ملتوی کردیاگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت نے طالبان کے ایک مطالبے کو مان لیا ہے۔ ان کے مطابق علاقہ محسود میں دو مقامات سے فوج کی دو چوکیوں کو گزشتہ روز خالی کر دیاگیا ہے جن میں علاقہ بروند کی شین سر چوکی اور تیارزہ میں غٹ سر چوکی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل مکین میں نوازکوٹ چوکی کو بھی ایک دو دن میں خالی کردیا جائےگا۔

یاد رہے کہ تیس اگست کو سکیورٹی فورسز کے تقریباً تین سو اہلکاروں کو بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے لدھا سے اغواء کیا تھا جن میں سے چھ اہلکار ایک ہفتہ قبل خیر سگالی کے طور پر رہا کیے گئے تھے۔

میدانِ جنگ وزیرستان
حکومت کے لیے رٹ قائم کرنا مشکل ہوگا
وزیرستان فائل فوٹووزیرستان صورتِ حال
شمال کےساتھ جنوبی وزیرستان کےحالات بدتر
اسی بارے میں
وزیرستان: چھ مغوی اہلکار رہا
05 September, 2007 | پاکستان
18 اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
18 September, 2007 | پاکستان
کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک
13 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد