BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 September, 2007, 05:52 GMT 10:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شریف فیملی کیسز، سماعت پھر ملتوی

نواز شریف (فائل فوٹو)
 شریف برادران کے خلاب نیب کے تین مقدمات ہیں جن میں حدبیہ پیپر ملز، اتفاق فونڈری اور رائے ونڈ میں غیر قانونی اثاثہ جات شامل ہیں۔ یہ تمام مقدمات سنہ دوہزار میں درج کیے گئے تھے۔ بعدازاں عدالت نے بارہ اپریل سنہ دو ہزار ایک میں نیب کی درخواست پر ان مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی تھی
راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے جمعرات کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، بھائی شہباز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب کے تین مقدمات کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ذوالفقار بھٹہ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے استدعا کی کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی جائے۔

احتساب عدالت نمبر چار کے جج خالد محمود چودھری نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ذوالفقار بھٹہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


سات ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا تھا کہ شریف برادران کی ملک میں واپسی دس ستمبر کو متوقع ہے اور جب بھی وہ پاکستان آئیں تو انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ ان کے وارنٹ جاری کرے۔ عدالت نے ان کی درخواست سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ان مقدمات کی سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ جب دس ستمبر کو نواز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ پر اترے تو قومی احتساب بیورو کے ایک اہلکارنے حدیبیہ پیپر مِل ریفرنس کے سلسلے میں چئیرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری ان کے سامنے پڑھ کر سنائے تھے۔ تاہم انہیں گرفتار کرنے کے بجائے سعودی عرب روانہ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شریف برادران کے خلاب نیب کے تین مقدمات ہیں جن میں حدبیہ پیپر ملز، اتفاق فونڈری اور رائے ونڈ میں غیر قانونی اثاثہ جات شامل ہیں۔ یہ تمام مقدمات سنہ دوہزار میں درج کیے گئے تھے۔ بعدازاں عدالت نے بارہ اپریل سنہ دو ہزار ایک میں نیب کی درخواست پر ان مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔

ذوالفقار بھٹہ کے مطابق حدبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں نو افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں میاں محمد شریف مرحوم، نواز شریف، شہباز شریف، میاں عباس شریف، حسین نواز، حمزہ شہباز، شمیم اختر بیوہ محمد شریف، صبیحہ عباس زوجہ میاں عباس شریف اور نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر زوجہ محمد صفدر شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اتفاق فونڈریز کے مقدمے میں چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں میاں محمد شریف، نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، مختار حسین اور کمال قریشی شامل ہیں جبکہ رائے ونڈ میں واقع اثاثہ جات کے مقدمے میں میاں محمد شریف ان کی اہلیہ شمیم اختر اور میاں نواز شریف نامزد ملزم ہیں۔

 شیری رحمان’خیر مقدم کرتے ہیں‘
پیپلز پارٹی نے نواز شریف اعلان کا خیرمقدم کیا ہے
نواز، شہباز واپسی: لوگ کیا کہتے ہیں؟نواز، شہباز واپسی
گلی، محلوں اور بازاروں میں لوگ کیا کہتے ہیں؟
شہباز شریفمعاہدہ سے انکار نہیں
’بندوق کے زور پر کروائی گئی چیز کی کیا حیثیت‘
نواز شریف: ٹائم لائنتصاویر میں
نواز شریف: ٹائم لائن
نواز شریف فرام لندن
جلاوطنی کی لب کشائی کے چوکے اور چھکے
اسی بارے میں
نیب درخواست کی سماعت ملتوی
15 August, 2007 | پاکستان
شہباز کی گرفتاری کی درخواست
06 September, 2007 | پاکستان
شہباز شریف نواز لیگ کے صدر
02 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد