شہباز شریف نواز لیگ کے صدر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے میاں شہباز شریف کو بلا مقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ بدھ کو پارٹی کی جنرل کونسل نے میاں شہباز شریف کو صدر منتخب کرنے کے علاوہ دیگر مرکزی عہدداروں کا بھی انتخاب کیا ہے۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں راجہ ظفر الحق کو پارٹی کا چیئرمین، اقبال ظفر جھگڑا کو سیکریٹری جنرل، مخدوم جاوید ہاشمی کو سینئر نائب صدر اور احسن اقبال کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا۔ پارٹی کی جنرل کونسل نے متفقہ طور پر کئی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں جن میں ملک میں جہوریت کی بحالی، فوج کی بیرکوں میں واپسی، آزاد اور خود مختار الیکشن کمشنر کی تقرری، ملک میں منصفانہ انتخابات اور بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کو ختم کرنے کے مطالبے کیئے گئے۔ اس کے علاوہ حکومت کی مبینہ کرپشن، ناکام خارجہ پالیسی، جاوید ہاشمی اور یوسف رضا گیلانی کی رہائی کے متعلق بھی قرار دادیں منظور کی گئیں۔ پارٹی کی جنرل کونسل نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھی بڑے پررزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پارٹی کی جنرل کونسل سے پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے لندن سے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔
میاں نواز شریف نے اپنی تقریر میں میثاق جہوریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی نکتہ یہی ہے کہ فوج سیاست سےدور رہے۔ انہوں نے کہا ملک میں اقتدار کی سیاست بہت ہوچکی اب اقدار کی سیاست ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے گردوپیش کے حالات کے پیش نظر وہ ملک کی افواج اور ملک کے دفاع کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی ایک مخصوص فوجی ٹولے سے ہے جو ملک کے اقتدار پر قابض ہو جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں شہباز شریف کو ڈی پورٹ کردیا گیا11 May, 2004 | پاکستان پاکستان لانے کا حکم دیا جائے:شہباز13 May, 2004 | پاکستان میاں صاحب یہ تبدیلی کیسی؟28 October, 2003 | پاکستان ’وطن واپسی ہرشہری کا حق ہے‘07 May, 2004 | پاکستان ’پاکستان پر میرا بھی اتنا ہی حق ہے‘25 October, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||