کرنل سمیت تین اہلکاروں کا اغواء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے سکاؤٹس فورس کے ایک کرنل سمیت تین اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شائستہ خان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب دس بجے باجوڑ سکاؤٹس فورس کے لفٹیننٹ کرنل محمد شاہد اپنے دو اہلکاروں کے ہمراہ سکاؤٹس قلعہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں چند نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کر لیا۔ حکام کے مطابق اغواء کاروں کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی اب تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان نے سکاؤٹس فورس کے سولہ اہلکاروں کو اغواء کر لیا تھا جن میں سے ایک کو ہلاک کر دیاگیا تھا جبکہ پندرہ افراد ابھی تک مقامی طالبان کے قبضہ میں ہیں جن کی رہائی کے لیے مقامی قبائل کے جرگے جاری ہیں۔
دوسری طرف صوبہ سرحد میں ایف آر بنوں کے علاقے بکاخیل میں فوجی قافلے کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں تین راہ گیر ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنوں پولیس کے مطابق سنچر کو صبح نو بجے کے قریب ایک فوجی قافلہ بنوں سے میرانشاہ جا رہا تھا کہ ایف آر بنوں کے علاقے بکاخیل میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قریبی علاقے کو نشانہ بنایا۔ مقامی افراد کے مطابق فوج کی فائرنگ سے ایک منی بس میں سوار دو مسافر اور پیدل راہ گیر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد فوجی قافلے پر فائرنگ بھی ہوئی ہے تاہم اس میں فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا ہے۔ اس کے بعد پورے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور بنوں میرانشاہ روڈ پر معمول کی ٹریفک جام ہوکر رہ گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی شمالی وزیرستان میں دو خودکش حملے ہوئے تھے جس میں سکیورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری مقامی طالبان نے قبول کی تھی۔ |
اسی بارے میں وزیرستان: حملے میں فوجی ہلاک26 July, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: سرکاری اہلکار قتل04 May, 2007 | پاکستان بنوں حملہ: 5 پولیس اہلکار زخمی08 August, 2007 | پاکستان بنوں: راکٹ حملے میں آٹھ ہلاک25 July, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان حکومت کے لیے بڑا چیلنج14 August, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان، تین ہلاک13 July, 2007 | پاکستان وزیرستان: چار’جنگجو‘ ہلاک22 May, 2007 | پاکستان بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||