بنوں حملہ: 5 پولیس اہلکار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نےایک پولیس چوکی پر بارودی مواد سے حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ اس کے علاوہ بنوں شہر کے جنوب کی جانب سے کینٹ علاقے پر بھی آٹھ راکٹ داغے گئے ہیں جس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بنوں پولیس کے سربراہ دارعلی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ رات تقریباً نو بجے بنوں میں واقع سوکڑی پولیس چوکی میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد رکھادیا جو زوردار دھماکے کےساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور چوکی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ اس کے بعد رات تقریباً دو بجے نامعلوم افراد نے جنوب کی جانب سے کینٹ علاقے پر آٹھ راکٹ داغے تمام راکٹ کینٹ میں ہی گرے ان دھماکوں میں کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔البتہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے بنوں شہر پر نامعلوم افراد نے چار راکٹ داغے تھے جو چوک بازار میں شہری آبادی پر گرے تھے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں بنوں: راکٹ حملے میں آٹھ ہلاک25 July, 2007 | پاکستان بنوں میں میزائل حملے، نو ہلاک25 July, 2007 | پاکستان بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان بنوں: ’خودکش‘ بمبار ہلاک22 June, 2007 | پاکستان بنوں بم دھماکہ، بچہ ہلاک، تین زخمی11 June, 2007 | پاکستان بنوں میں بم دھماکہ، ایک ہلاک21 June, 2007 | پاکستان خودکش حملہ: 24 فوجی ہلاک14 July, 2007 | پاکستان بنوں: ویڈیو شاپ پر طالبان کا حملہ27 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||