وزیرستان: چار’جنگجو‘ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی حکام کے مطابق فوج نے مبینہ جنگجوؤں کے تربیتی کیمپ پر کارروائی کی ہے جس میں چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی کارروائی ابھی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر وحید ارشد نے فوجی آپریشن کی تصدیق کی ہے۔ شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سب ڈویژن رزمک کے علاقے گڑیوم کے گاؤں زرگر خیل میں منگل کو فوج نے ایک تربیتی کیمپ کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں تین مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد غیر ملکی ازبک ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق علاقے کے لوگوں کو ایک جرگے کے ذریعے خبردار کیا گیا تھا کہ زرگر خیل میں غیر ملکیوں کا ایک تربیتی کیمپ موجود ہے اس لیے علاقے کے لوگوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو علاقے سے نکال دیں لکین ناکامی کے صورت میں فوج کو آپریشن کرنا پڑا۔ دوسری جانب تین دن قبل اغواء ہونے محکمۂ بہبود آبادی کے اہلکاروں کا بھی تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ | اسی بارے میں ’شمالی وزیرستان: ایک فوجی ہلاک‘ 29 April, 2007 | پاکستان وزیرستان: پانچ لاشیں برآمد11 May, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: سرکاری اہلکار قتل04 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||