BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 August, 2007, 13:03 GMT 18:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مولانا عزیز کا الزامات سے انکار‘

مولانا عبدالعزیز
ان واقعات میں مولانا عبدالعزیز کی اعانت شامل تھی: پولیس
اسلام آباد پولیس نے پولیس اہلکاروں کے اغوا اور سپر مارکیٹ کے دوکانداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمات میں لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز سے تفتیش کی ہے۔

مولانا عبدالعزیز، ان کی اہلیہ، دو بیٹیوں اور سولہ دیگر ملزمان کو جب سنیچر کے روز مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او اشرف شاہ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ملزم سے ان دو مقدمات میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت کے جج سخی محمد کہوٹ نے انہیں عدالت سے ملحقہ کمرے میں ملزم سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

دو گھنٹے تک چلنے والی اس تفتیس کے دوران پو لیس اہلکاروں نے ان سے ان مقدمات کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس پوچھ گچھ کے دوران مولانا عبدالعزیز نے ایسے کسی بھی واقعہ میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔

تفتیشی افسر اشرف شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اگرچہ مولانا عبدالعزیز براہ راست ان مقدمات میں ملوث نہیں لیکن ان کی اعانت ان مقدمات میں شامل تھی۔

عدالت نے مولانا عبدالعزیز اور لال مسجد کے سولہ طلباء اور اساتذہ کو چینی باشندوں کے اغوا، رینجرز کے ایک اہلکار کے قتل اور دیگر چار مقدمات میں جبکہ جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان، ان کی دو بیٹیوں طیبہ دعا اور عصمہ عزیز کو رینجرز اہلکار کے قتل کے الزام میں چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ ملزمان کو سترہ اگست کو عدالت میں دوبارہ پیش کریں۔

ادھر عدالت نے لال مسجد کے وکیل وجییہ اللہ کی چینی باشندوں کے اغوا کے مقدمے میں ان افراد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

صوبہ سرحد میں نامعلوم نقاب پوش آپریشن کے بعد
لال مسجد آپریشن کے بعد حملوں کا سلسلہ
فوجآپریشن لال مسجد
ایک طویل کشمکش کا ابتدائی مرحلہ؟
جوادبھاگے تو گولی
سنیچر کو مسجد سے بھاگنے والے بچے کا بیان
احتجاج فائل فوٹو برقعے نے ڈبو دیا
برقعہ میں فرار نے حامیوں کو مایوس کر دیا
عبدالرشید غازی (فائل فوٹو)عبدالرشید سے مولانا
وہ حافظ کے لفظ سے احتراز کرتے رہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد