BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 July, 2007, 20:06 GMT 01:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یواین سیلاب زدگان کی مدد کرے گی

سندھ
حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ کے سیلاب زدگان کو مدد فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت پاکستان کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد آئندہ چند روز کے دوران عالمی امدادی اداروں سے مالی مدد فراہم کرنےکی ہنگامی اپیل کی جائے گی۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے نیشنل ہیومنیٹئرین افیئرز کے ایک اعلی اہلکار فواد حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے نیچرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں اور دیگر غیر حکومتی اداروں کے درمیان سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ابتدائی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے چھبیس جون کو حکومت پاکستان سے رابطہ کر کے سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی تھی تاہم دو دن قبل وزارت خارجہ کی طرف سے انہیں کہا گیا ہےکہ حکومت پاکستان کا اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب زدگان کو مدد فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

فواد حسین کامزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اس وقت نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ابتدائی رپورٹ بنانے پر کام کر رہا ہے اور چند دنوں کے دوران حکومت پاکستان کی رضامندی کے بعد عالمی امدادی اداروں سے مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک ہنگامی اپیل کی جائےگی۔ ان کے بقول اقوام متحدہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 بلوچستان کے سیلاب زدگان کو خیمے اور چادروں سے بنی پناہ گاہیں فراہم نہیں کی جائیں گی کیونکہ خیمے زیادہ عرصے کے لیے بہترین شیلٹر ثابت نہیں ہوسکتے ہیں جبکہ بلوچستان میں شدیدگرمی کی وجہ سے جستی چادروں سے بنے شیلٹرکارآمد نہیں ہونگے۔
فواد حسین، یو این

فواد حسین کے مطابق’ آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے بعد اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ جو سٹاک موجود ہے اسے تیار رکھا گیا ہے جبکہ یونیسف اور عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دیگر مقامی اداروں کی مدد سے صاف پانی اورطبی سامان فراہم کیا ہے‘۔

فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے متعلق حقائق جاننا اس وقت اقوام متحدہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے کیونکہ’مواصلاتی نظام درہم بر ہم ہے اور صرف سیٹلائٹ فون کے ذریعے ہی رابطہ ممکن ہے‘۔

سیلاب زدہ علاقوں میں بے گھر لوگوں کو شیلٹر فراہم کرنے کے متعلق اقوام متحدہ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے دوران لوگوں کو شیلٹر فراہم کرنے کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے بلوچستان کے سیلاب زدگان کو خیمے اور چادروں سے بنی پناہ گاہیں فراہم نہیں کی جائیں گی کیونکہ خیمے زیادہ عرصے کے لیے بہترین شیلٹر ثابت نہیں ہوسکتے ہیں جبکہ بلوچستان میں شدیدگرمی کی وجہ سے جستی چادروں سے بنے شیلٹرکارآمد نہیں ہونگے۔ ان کے بقول دو تین قسم کے مٹیریل کو آپس میں ملا کر ہی لوگوں کو ایک عارضی شیلٹرفراہم کیا جائےگا تاکہ وہ بارش اور گرمی دونوں کا مقابلہ کر سکے۔

ان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تمام سڑکیں بہہ گئی ہیں اور گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک پہنچنا کافی مشکل ہے لہٰذا جب تک راستے بحال نہیں ہوتے تب تک امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹروں سے ہی کام لیا جائے گا۔

 ایران کے سفیر نے حکومت پاکستان کو پیشکش کی کہ ان کا ملک بلوچستان کے پڑوس میں واقع ہونے کی وجہ سے پانچ مقامات تفتان، پنجگور، واشک، رودک اور گوادر پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں کی مدد کر سکتا ہے۔ ایران کے سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنی چاہ بہار پورٹ کو بھی امدادی سامان کے لیے استعمال کرنے کو تیار ہے اور وہاں سے بحری جہازوں کے ذریعے سے گوادر تک امدادی سامان پہنچایا جا سکتا ہے۔

دریں اثناء حکومت پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے اپیل کے حوالے سے متضاد ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک جانب تو ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں حکومت پاکستان نے واضع کیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبوں میں بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہ کاریوں کے باوجود اس کا فی الحال بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تو دوسری جانب اسی حوالے سے پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے نیچرل ڈیزائسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل فاروق احمد خان نے پیر کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کئی ممالک کے سفیروں، عالمی امدادی اداروں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو ایک بریفنگ بھی دی ہے۔

اس اجلاس میں شریک ایک عالمی امدادی ادارے کے اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ بریفنگ کے دوران میجر جنرل فاروق احمد خان نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے کی طرح اس بار بھی عالمی برادری، امدادی ادارے اور اقوام متحدہ کو سیلاب کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیئیں۔

میجر جنرل فاروق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں سیلاب کی وجہ تقریباً ایک ملین لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور حکومت نے متاثرہ لوگوں میں بتیس ہزار کمبل تقسیم کئے ہیں جبکہ ایک لاکھ خیموں کا آرڈر دیا گیا ہے۔

جب تک راستے بحال نہیں ہوتے تب تک امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹروں سے ہی کام لیا جائے گا۔

بریفنگ کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کی مدد کے لیے فوج کے دو بریگیڈ متاثرہ علاقوں میں تعینات کیے گئے ہیں جن میں سے ایک بریگیڈ ضلع تربت میں متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔

عالمی امدادی ادارے کے اہلکار کے مطابق بریفنگ کے دوران ایران کے سفیر نے حکومت پاکستان کو یہ پیشکش کی وہ بلوچستان کے پڑوس میں واقع ہونے کی وجہ سے پانچ مقامات تفتان، پنجگور، واشک، رودک اور گوادر پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں کی مدد کر سکتا ہے۔ ایران کے سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنا چاہ بہار پورٹ کو بھی امدادی سامان کے لیے استعمال کرنے کو تیار ہے اور وہاں سے بحری جہازوں کے ذریعے سے گوادر تک امدادی سامان پہنچایا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں جب میجر جنرل فاروق احمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں بریفنگ کی تصدیق کی اور کہا کہ اس اجلاس میں تقریباً پچھہتر ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے شرکت کی جن میں سے بعض ممالک نےسیلاب زدگان کو مدد فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کے بقول حکومت پاکستان نے عالمی برادری سے باقاعدہ مدد کی درخواست نہیں کی ہے تاہم پاکستان بین الاقوامی برادری کی جانب سے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور’جو بھی مدد کرنا چاہے حکومت پاکستان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا‘۔

 متاثرین سیلاب’ایک دم برا حال ہے‘
’بچے بھوک سے مر رہے ہیں، سمندر بند پڑا ہے ‘
تربتتربت میں افراتفری
’پینےکا پانی نہیں، ملبے سے تعفن اٹھ رہا ہے‘
لاہور میں مون سون
پنجاب کے دارالحکومت میں شدید بارش
اسی بارے میں
مزید بارشوں کی پیشگوئی
01 July, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد