BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 June, 2007, 17:23 GMT 22:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: سیلاب اور امداد

بلوچستان میں سیلاب
فوجی دستے سیلاب اور طوفان سے متاثرہ لگ بھگ دس لاکھ سے زائد افراد کی مدد کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
بلوچستان میں طوفان، بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں کھل کر اب سامنے آرہی ہیں۔

فوجی دستے صوبے میں سیلاب اور طوفان سے متاثرہ لگ بھگ دس لاکھ سے زائد افراد کی مدد کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریلیف کمشنر اللہ بخش بلوچ نے بتایا ہے کہ ان کے پاس چھ دنوں میں سترہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علا قوں کی طرف امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے لیکن متاثرہ افراد نے غصے اور غم کے تاثرات کے ساتھ ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں پہنچا۔

قُدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتِحال سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ادارے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل فاروق احمد خان نے اسلام آباد میں جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بارش کی وجہ سے جمعہ کو کوئٹہ سے امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے عوام تک رسائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بگڑتے موسم کی وجہ سے مزید تباہ کاریوں کے خدشے کے پیشِ نظر صوبائی حکومت صوبائی انتظامیہ سے دونوں صوبوں میں متواتر رابطے میں ہے جبکہ بلوچستان میں سنیچر سے چھ فوجی مال بردار طیارے سی ۔ ون تھرٹی طیارے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں گے۔

اصل صورتِحال تب ہی واضح ہوگی جب متاثرہ علاقوں تک رسائی مکمل طور پر ممکن ہو
انہوں نے دعوٰی کیا کہ بلوچستان کے ضلع تُربت میں سیلابی پانی میں گھرے ہوئے دو سو افراد کے علاوہ سبی میں تیس افراد، ہنگول میں کوسٹل ہائی وے کے مختلف مقامات پر پانچ سو پھنسے ہوئے افراد میں سے ایک سو افراد اور سمندری طوفان میں گھرے ہوئے چھ سو مچھیروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے ان میڈیا رپورٹوں کو رد کر دیا جن کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں دو سو ساٹھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل صورتِحال تب ہی واضح ہو سکے گی جب متاثرہ علاقوں تک رسائی مکمل طور پر ممکن ہو اور جب ہی اس بات کا تعین بھی کیا جا سکے گا کہ کتنی آبادی متاثر ہوئی، کتنے مکانات منہدم ہوئے اور کتنی مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار بڑی شاہراہیں بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہے جبکہ بجلی اور ٹیلیفون کا نظام بھی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے حقائق کا جاننا تاحال ممکن نہیں ہو سکا۔ لہٰذا اس بات کا خدشہ ہے کہ مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

 کوئٹہ سے ایک ریل گاڑی جمعہ کی رات کو روانہ ہو رہی ہے جو سبی جائے گی اور پھر وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اشیاء مختلف علاقوں جیسے جعفرآباد، بولان جھل مگسی، گندھاوا، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں پھینکی جائیں گی۔
ریلیف کمشنر خدا بخش بلوچ، کوئٹہ

وفاقی حکومت کی جانب سے دونوں صوبوں میں امدادی کاموں کے لیے بیس، بیس کروڑ روپے کی مالی امداد کے اعلان کے بارے میں لیفٹننٹ جنرل فاروق احمد خان نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا کہ آیا یہ رقم صوبائی حکومتوں کو جاری کر دی گئی ہے یا نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی لیڈرشپ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مالی امداد میں اضافہ بھی کر سکتی ہے۔

بلوچستان میں متاثرین کو امدادی اشیاء کی باقاعدہ ترسیل تاحال شروع نہیں ہوسکی جبکہ دوسری جانب حزب اختلاف سے کے قائدین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے انہیں مدد کی کوئی توقع نہیں ہے اس لیے انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی تنطیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

حالیہ طوفان کی وجہ سے سندھ کے چار اور بلوچستان کے دس اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں گوادر، کیچ، پسنی، لسبیلہ، اُرماڑہ، پنجگور، خُزدار، جھل مگسی، جعفر آباد اور نصیر آباد شامل ہیں جبکہ سندھ میں ضلع کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد اور بدین موسمی خرابی سے بُری طرح متاثر ہوئے۔

لاہور میں مون سون
پنجاب کے دارالحکومت میں شدید بارش
سمندری طوفان’قدرت کا انتقام‘
سمندری طوفان قدرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ
احمد علی شاہ کھارو چھان کا احوال
’سمندری طوفان کی کوئی اطلاع نہیں تھی‘
گرمی کے بعد بارش
لاہور میں گرمی کی لہر کے بعد شدید بارش
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد