اتحادی بوکھلا گئے ہیں: حاجی عمر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان میں طالبان کے کمانڈر حاجی عمر نے قبائلی علاقوں پراتحادی افواج کی جانب سے ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آنے کی وجہ سے اتحادی فوج بوکھلا ہٹ کی شکار ہوکر پاکستان کے قبائلی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ سنیچر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اتحادی افواج کے حملوں کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ طالبان کمانڈر حاجی عمر نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں میں طالبان نے اتحادی افواج کے کئی ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ’ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران طالبان کےحملوں میں شدت آئی ہے جس میں اتحادی افواج کو کافی جانی نقصان پہنچا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اتحادی فوج بوکھلا ہٹ کی شکار ہوگئی ہے اور اس نے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنادیا ہے۔، حاجی عمر نے دھمکی دی کہ اتحادی فوج سے ان حملوں کا بدلہ افغانستان کے اندر ہی لیا جائے گا اور حملوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اتحادی افواج پردباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔ |
اسی بارے میں باجوڑ بمباری: آدھا سچ، آدھا جھوٹ10 November, 2006 | پاکستان ’باجوڑ میں مرنے والے دہشتگرد تھے‘28 November, 2006 | پاکستان امریکی بمباری سے28 طالبان ہلاک 26 May, 2004 | پاکستان ’وزیرستان جھڑپیں جاری 52 ہلاک‘30 March, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||