’وکلاء تحریک روکنے کی کوشش‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ بار کونسل کے اراکین نے نجی الیکٹرانک میڈیا کے لیے نئی پابندیاں متعارف کرنے والے پیمرا ترمیمی آرڈیننس 2007 کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اسے بنیادی حقوق سے متصادم اور وکلاء کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے غیرقانونی قرار دیا جائے۔ سندھ بار کونسل کے ارکان صلاح الدین گنڈا پور اور محمد عاقل نے بدھ کو اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست داخل کی ہے جس کی سماعت کی تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات حکومتِ اکستان، وفاقی سیکریٹری وزارت قانون و پارلیمانی امور، پیمرا یعنی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور صوبائی حکومت کی وزارت قانون و پارلیمانی امور کے سیکریٹری کو جوابدہ بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 مارچ کو چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کے خلاف داخل کیے گئے صدارتی ریفرنس کے بعد شروع ہونے والی وکلاء کی پرامن احتجاجی تحریک کو الیکٹرانک میڈیا براہ راست کوریج دیتا رہا ہے جس کو روکنے کے لیے یہ نیا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اس آرڈیننس کے ذریعے پیمرا قوانین میں متعارف کرائی گئی ترامیم آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے جو ملک کے تمام شہریوں کو اطلاعات تک رسائی کے بنیادی حق کی ضمانت دیتا ہے۔ درخواست گزار کا یہ بھی موقف ہے کہ اس آرڈیننس کا اجراء وفاق پاکستان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے خصوصاً اس وقت جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کیا گیا ہو۔ واضح رہے کہ ایک شہری اقبال کاظمی نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں ایسی ہی ایک آئینی درخواست دائر کرکے پیمرا ترمیمی آرڈیننس اور نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کی بندش کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ |
اسی بارے میں میڈیا پر کنٹرول کے لیے نئے قوانین04 June, 2007 | پاکستان پیمرا آرڈیننس پر احتجاج جاری05 June, 2007 | پاکستان پیمرا کا ترمیم شدہ بِل منظور15 February, 2007 | پاکستان پیمرا ترامیم عدالتوں میں چیلنج 05 June, 2007 | پاکستان پیمرا پر پارلیمانی وزیر کی تنقید 27 April, 2007 | پاکستان پیمرا کا ’آج‘ ٹی وی کو نوٹس23 April, 2007 | پاکستان پیمرا کو غور کرنے کی ہدایت14 April, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||