پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہونے سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ تازہ واقعات میں افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ فرنٹیر کور کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ کرم ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات میں پولیٹکل ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ لڑائی جمعرات کی صبح پونے چار بجے اس وقت شروع ہوئی جب سرحد پر تعینات فورسز نے ایک دوسرے کے مورچوں پر بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملوں کا آغاز کیا۔ افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار ہلاک اور فرنٹیر کور کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی ابھی بھی جاری ہے جس میں دونوں اطراف کی فورسز مارٹر توپ، راکٹ لانچر اور دیگر بھاری اسلحہ سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات سے ہی پاکستانی حکام نے سرحد کے قریب کے علاقوں میں اعلانات کیے تھے جس میں لوگوں کو کہا گیا تھا کہ سرحد پر حالات کشیدہ ہیں لہذا وہ رات کے وقت گھروں سے نہ نکلیں۔ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ واقع علاقوں سے لوگوں نے گزشتہ روز ہی نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی حدود کے تنازعہ پر ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں طرف سے ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ تاہم بعد میں اتحادی افواج کی مداخلت پر لڑائی روک کر مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں پاک افغان سرحدی جھڑپ، متعددہلاک13 May, 2007 | پاکستان پاک افغان سرحد پر جھڑپ19 April, 2007 | پاکستان کرم: فائر بندی کی کوشش اور ہلاکتیں12 April, 2007 | پاکستان کرم ایجنیسی اور امن معاہدے19 April, 2007 | پاکستان کرم ایجنسی میں حالات معمول پر19 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||