تفتیش کا دائرہ پھیل رہا ہے: پولیس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں سنیچر کو ہونے والے مبینہ خودکش حملے کی تفتیش کرنے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ ایک خودکش بم حملہ تھا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا تھا جو ماضی کے دھماکوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک تھا۔ تفتیشی کمیٹی کے سربراہ اور صوبہ سرحد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس فیاض طورو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خود کش دھماکے میں استعمال ہونے والا بم چھ کلو وزنی تھا جس کو روسی ساختہ ٹائمر سے چلایاگیا تھا۔ فیاض طورو کے مطابق ’ماضی کے دھماکوں میں استعمال ہونے والے بم تین یا چار کلو وزنی ہوا کرتے تھے جن میں گرینیڈ کا استعمال بھی کیا گیا تھا مگر چارسدہ کے خودکش حملے میں استعمال ہونے والا بم چھ کلو وزنی تھا جس میں گرینیڈ کا استعمال نہیں ہوا تھا، البتہ جس روسی ساختہ ٹائمر کا استعمال کیا گیا تھا وہ ماضی میں ہونے والے بم دھماکوں ہی کی طرح تھا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے متعلق ہونے والی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور وہاں پائے گئے اعضاء، فنگر پرنٹس اور بم کے ٹکڑے معائنے کے لیے بھیجے جاچکے ہیں۔ان کے بقول عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند ہوئے ہیں۔ فیاض طورو نے کہا کہ ’سائنسی بنیادوں پر ہونے والی تفتیش کے متعلق ہم نے اپنا ذہن مکمل طور پر کھلا رکھا ہے اور اب آہستہ آہستہ تفتیش کا دائرہ پھیلتاجارہا ہے جس میں خفیہ ایجنسیوں سے بھی کہا جائے گا کہ وہ اپنی معلومات تفتیشی کمیٹی کے ساتھ شریک کریں۔‘ ان سے جب پوچھا گیا کہ ماضی میں بھی تفتیشی کمیٹیاں بنائی گئی تھیں مگر تاحا ل کوئی ٹھوس تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تو کیا اس بار تفتیش کے لیے ایک خاص وقت مقرر کیا گیا ہے تو فیاض طورو نے کہا کہ’ آپ دعا کریں اور ہم کوشش کریں گے کہ جلد از جلد تفتیش کو مکمل کروا کر اس کے نتائج عوام کے سامنے لائیں۔‘ واضح رہے کہ سنیچر کو صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں وزیرِ داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی ریلی پر خودکش حملہ ہواتھا جس میں حکام کے مطابق اٹھائیس ہلاک اورباون لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے میں خود وزیرِ داخلہ بھی معمولی زخمی ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں پشاور میں بم دھماکہ06 April, 2007 | پاکستان کھاریاں آرمی سنٹر پر خودکش حملہ29 March, 2007 | پاکستان دو مزید مشتبہ خودکش بمبارگرفتار20 February, 2007 | پاکستان کراچی: مشتبہ خودکش بمبارگرفتار16 February, 2007 | پاکستان ’خودکش حملے‘ کا منصوبہ، تین گرفتار17 February, 2007 | پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھماکہ، حملہ آور ہلاک06 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||