پشاور میں بم دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں خواتین کے ایک کالج کے ساتھ بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام سات بجکر پندرہ منٹ پر پشاور کے گنجان آباد علاقے ہشتنگری چوک میں واقع سٹی ڈگری کالج فار ویمن کی دیوار کے ساتھ ہوا جس میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی جگہ پر زمین میں گہرا کھڈا پڑگیا تاہم کالج کی دیوار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کرتے ہوئے بم کے ٹکڑے حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق بم دیسی ساخت کا تھا جبکہ اس کا وزن ادھا کلو تھا۔ پشاور میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران ایک درجن کے قریب بم دھماکے ہوچکے ہیں جس میں کئی لوگ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں ایک خودکش حملہ محرم الحرام کے مہینے میں پیش آیا تھا جس میں پولیس کے اعلی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران صوبے کے کئی شہروں اور قبائل علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواتین کی سکولوں اور سی ڈی سنٹرز کوبم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم حکومت ان واقعات کا تدارک کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دیتی ہے۔ | اسی بارے میں ’بیرونی ہاتھ یقینی طور پر ملوث ہے‘27 January, 2007 | پاکستان پشاور میں بم دھماکہ، دو زخمی05 April, 2007 | پاکستان پشاور میں بم دھماکہ، چار زخمی26 March, 2007 | پاکستان طالبانائزیشن کی پہنچ پشاور تک؟18 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||