BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں بم دھماکہ، دو زخمی

پولیس کے مطابق بم دیسی ساخت کا تھا جس کا وزن نصف کلو تھا (فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں خواتین کی ایک کالج کے قریب بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام سات بجکر پندرہ منٹ پر شہر کے گنجان آباد علاقے ہشت نگری چوک میں واقع سٹی ڈگری کالج برائے خواتین کی دیوار کے قریب ہوا جس میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی جگہ پرگہرا گڑھا پڑگیا تاہم کالج کی دیوار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کرتے ہوئے بم کے ٹکڑے حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

 گزشتہ دو مہینوں کے دوران صوبے کے کئی شہروں اور قبائلی علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواتین کی سکولوں اور سی ڈی سنٹرز کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بم دیسی ساخت کا تھا جس کا وزن نصف کلو تھا۔

پشاور میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران تقریباً ایک درجن بم دھماکے ہوچکے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایک خودکش حملہ محرم کے مہینے میں پیش بھی ہوا تھا جس میں پولیس کے اعلی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ دو مہینوں کے دوران صوبے کے کئی شہروں اور قبائلی علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواتین کی سکولوں اور سی ڈی سنٹرز کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم حکومت ان واقعات کا تدارک کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دیتی ہے۔

اسی بارے میں
پشاور میں مزید دھماکے
27 March, 2007 | پاکستان
پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ
15 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد