BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 March, 2007, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں مزید دھماکے

پشاور دھماکہ
پیر کی رات دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے تھے
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں منگل کی صبح دو دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ ریڈ کراس کے دفتر کے باہر ہوا جبکہ دوسرے دھماکہ پشتخرہ کے علاقے میں ایک کھیت میں ہوا ہے۔

ان دھماکوں کے بعدگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پشاور میں ہونے والے دھماکوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پیر کی رات پشاور کے علاقے صدر میں موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹنے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایک صوبائی رہنما سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں ’آئی سی آر سی‘ کے ترجمان رضا ہمدانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تنظیم کے پشاور میں واقع دفتر کی دیوار کے قریب رکھے دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب ہوا۔ ان کے مطابق اس دھماکے سے دفتر کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ فروری کے وسط میں بھی ریڈ کراس کے دفتر کے اندر ایک دھماکے میں چارگاڑیاں تباہ ہوگئی تھیں۔ تاہم اس کی وجہ بھی آج تک سرکاری سطح پر نہیں بتائی گئی ہے۔

پشاور صدر میں گرین ہوٹل کے قریب ایک بینک کے سامنے ہونے والے موٹر سائیکل دھماکے کے بارے میں پولیس حکام کا اب کہنا ہے کہ یہ ریمورٹ کنٹرول دھماکہ تھا۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد