BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 March, 2007, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موسیقی، حجام کی دکانوں پر دھماکے

باجوڑ میں چند ہفتے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے ہیئر مو تراشوں کو دھمکیاں دی گئی تھیں
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں میوزک سنٹر اور ہیئر ڈریسر کی دکانوں میں بم پھٹنے کے دو الگ الگ واقعات میں اردگرد کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔

باجوڑ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ علاقے کے سب سے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے میں ہفتہ کی رات ایک مُوتراش کی دکان میں اس وقت ہوا جب نامعلوم افراد کی طرف سے دکان کی چھت پر نصب کیاگیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے دوکان کی چھت مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے جبکہ دو قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق دوسرا دھماکہ بھی عنایت کلے میں ہی ایک میوزک سنٹر میں پیش آیا جس سے سنٹر سمیت قریب واقع ایک دکان کے برآمدے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکوں کی ذمہ دار ی تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

باجوڑ میں چند ہفتے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے مو تراشوں کو دھمکیاں دی گئی تھیں کہ وہ لوگوں کی شیو نہ بنائیں جس کے بعد موتراشوں نے شیو بنانے سے انکار کیا تھا جبکہ اسی قسم کی دھمکیاں میوزک سنٹرز کو بھی دی گئی تھیں۔ ان واقعات کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔

باجوڑ کے پولیٹکل ایجنٹ شکیل قادر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’دونوں واقعات کی مخلتف زاویوں سے تفتیش ہورہی ہے تاہم ابتدائی طوپر جو معلوم ہوا ہے اس کے مطابق دونوں واقعات ذاتی دشمنیوں کی وجہ سے ہو ئے ہیں‘۔ تاہم انہوں نے دھماکوں میں ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کو بھی رد نہیں کیا۔

واضح رہے کہ قبائلی علاقوں کے بعد اب صوبہ سرحد کے بندوسبتی علاقوں میں بھی سخت گیر عناصر کی سے طرف میوزک سنٹرز اور لڑکیوں کے سکولوں پر حملوں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد