پشاور ’خودکش‘ حملہ، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بم حملے میں حملہ آور خود ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پشاور افتخار خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا جب رنگ روڈ پر پشتخرہ کے علاقے میں ایک نوجوان وہاں موجود پولیس کی دو افراد پر موجود گشتی جماعت کے قریب آیا۔ اس کے پاس ایک بم تھا جوکہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے سے مبینہ حملہ آور موقعہ پر ہلاک ہوگیا۔ تاہم پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق حملہ آور کی شناخت بعد میں اس سے ملنے والی دستاویزات سے ہوئی جس کے مطابق وہ بیس سالہ شخص ندیم خان تھا۔ وہ قریبی علاقے کا ہی رہائشی تھا۔
اس کے والد اور بھائیوں نے بعد میں اس کی لاش کی شناخت بھی کر دی۔ ندیم تعلیم یافتہ بھی نہیں تھا اور بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق ندیم کی سیاہ داڑھی تھی اور وہ اکثر راتیں مسجد میں بسر کیا کرتا تھا۔ البتہ صبح ناشتہ کے لیے گھر آیا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ مذہبی ذہن کا آدمی بھی تھا۔ تاہم ابھی یہ واضع نہیں کہ مبینہ خودکش حملہ آور نے کسی بڑے ہدف کی بجائے صرف دو پولیس والوں کا انتخاب کیوں کیا۔ اسے پشاور میں پولیس پر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔ | اسی بارے میں پشاور: دھماکے میں کئی گاڑیاں تباہ18 September, 2006 | پاکستان ’دوزخی‘ مارکیٹ میں دھماکہ02 September, 2006 | پاکستان پشاور میں جج کی خودکشی04 July, 2006 | پاکستان چوکی پر حملہ، ایک خاصہ دار ہلاک05 May, 2006 | پاکستان بچوں پر دہشت گردی کے الزامات30 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||