’دوزخی‘ مارکیٹ میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد نے سنیچر کی صبح ایک دھماکہ کرکے موسیقی اور گیمز کی ایک درجن کے قریب دکانیں تباہ کر دی ہیں۔ اس کاروبار کے مخالفین اسے ’دوزخی‘ مارکیٹ کا نام بھی دیتے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق سنیچر کی صبح چار بجے کے مقامی وقت کے مطابق یہ زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے ایک چوکیدار زخمی ہوا ہے۔ کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قبائلی علاقوں کے لیئے حکومتی ترجمان شاہ زمان خان نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے جن افراد کاہاتھ ہے ان کے بارے میں معلوم کرنے کے لیئے قبائلی عمائدین جلد مقامی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ملک نواب شاہ نامی اس مارکیٹ میں ایک درجن سے زائد دوکانوں میں موسیقی اور فلموں کی سی ڈیز اور بلیئرڈ گیمز ہوتے تھے۔ اس بازار میں اس نوعیت کا دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے چار ماہ قبل بھی اسی قسم کے دھماکے میں دکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس قسم کی وارداتوں کو روکنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
ایک بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم کی گاڑی کو گزشتہ پچیس جولائی کو بھی درہ بازار میں دھماکے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔ ادھر قبائلی علاقوں کے منتظم اعلٰی گورنر سرحد لیفٹینٹ جنرل (ر) علی محمد جان اورکزئی نے قبائلی صحافیوں کو تحفظ کی ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی ہے۔ پشاور میں قبائلی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی آمدو رفت پر کوئی پابندی نہیں تاہم انہیں اس بارے میں مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے صحافیوں پر رپورٹنگ کے وقت قومی مفاد کو مقدم رکھنے کے لیئے بھی کہا۔ | اسی بارے میں مصالحتی جرگے کی تشکیل16 July, 2006 | پاکستان خیبر ایجنسی تشدد میں تین ہلاک12 August, 2006 | پاکستان خیبر: مذہبی تصادم میں 9 افرادہلاک13 August, 2006 | پاکستان پشاور: مذہبی ہم آہنگی پر کانفرنس 18 August, 2006 | پاکستان بلوچستان، سندھ اور سرحد میں ہڑتال01 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||