رفعت اللہ اورکزئی بی بی سی اردو ڈاٹ کام پشاور |  |
 | | | جج کے خودکشی کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں |
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ریاض یوسفزئی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے سردار کالونی ، فقیر آباد میں پیر کی رات کو پیش آیا۔ خودکشی کرنے والے جج کے بھائی محمد ایاز نے تھانہ فقیر آباد میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی محمد ریاض یوسفزئی جو پشاور میں ایڈیشنل سیشن جج تھے گزشتہ رات اڑھائی بجے اپنے کمرے میں خود پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تھانہ فقیر آباد کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مقتول جج کی لاش کو دفنانے کےلیئے ان کے آبائی گاؤں صوابی لے جائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردست خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس سلسلے میں تفتیش شروع کرددی گئی ہے۔
|