پشاور: سی ڈی سنٹر کے باہر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں ایک سی ڈی سنٹر کے سامنے بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پانچ دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر اس وقت پیش آیا جب کوہاٹ روڈ پر واقع سی ڈی کے کاروبار کے لیے مشہور گلشن مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی طرف سے ایک دوکان کے سامنے رکھا ہوا بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے مذکورہ مارکیٹ کا چوکیدار اور ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔ تھانہ بالامانڑی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ بم گھی کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا جو کسی نامعلوم شخص نے مارکیٹ کے چوکیدار کے حوالے کیا ہوا تھا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کوگھیرے میں لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے بم کے نمونے حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد نے سی ڈی سنٹروں کے مالکان اور مقامی حجاموں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے تھے جس میں انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر کاروبار ختم کرنے کو کہا گیا تھا اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ اس قسم کے خطوط کی تقسیم کے اطلاعات پاکستان کے قبائلی علاقوں باجوڑ ایجنسی اور درہ آدم خیل سے بھی ملتی رہی ہیں۔ | اسی بارے میں پشاور:حجاموں کو دھمکی آمیز خط16 March, 2007 | پاکستان پاکستان پر بھی طالبان کے سائے06 March, 2007 | پاکستان درہ آدم خیل میں بھی شیو پر پابندی05 March, 2007 | پاکستان پشاور: ایک اور سینما ہال مسمار 28 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||