درہ آدم خیل میں بھی شیو پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں مقامی حجاموں نے شیو کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سے تقریباً پچاس کلومیٹر جنوب میں یہ اعلان درہ آدم خیل کے مقامی حجاموں نے کیا ہے۔ انہوں نے منگل کو اپنی دوکانوں پر لگائے گئے اشتہارات میں شیو پر پابندی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ’طالبان زندہ باد’ کا نعرہ بھی درج ہے۔ درہ آدم خیل دنیا بھر میں غیرقانونی اسلحے کی تیاری کی فیکٹریوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے، لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے یہاں نامعلوم افراد کی جانب سے، جنہیں مقامی لوگ طالبان کا نام دیتے ہیں، ویڈیو دکانوں اور لڑکیوں کے سکولوں کو بموں سے نشانہ بنایا ہے۔ داڑھی صاف کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ پیر کو درہ میں بال بنانے کی ایک دکان میں رات گئے دھماکے کے بعد یہاں کی تقریبا ایک درجن سے زائد دکانداروں نے کیا ہے۔ سکولوں پر حملوں اور دھمکیوں کے بعد مقامی انتظامیہ نے پہلے ہی زنانہ اساتذہ کو سکیورٹی فراہم کر دی ہے۔ ادھر بنوں شہر میں بھی غیر سرکاری تنظیموں کو دھمکی آمیز ٹیلیفون موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں ’اپنے کفن دفن کا بندوبست’ کرنے کا کہا گیا ہے۔ بنوں قبائلی شمالی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر صوبہ سرحد کا شہر ہے۔ اس سے قبل باجوڑ میں بھی حجام شیو بنانے پر پابندی لگا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں باجوڑ: گانے بجانے پر بھی ’پابندی‘25 February, 2007 | پاکستان موسیقی، حجام کی دکانوں پر دھماکے04 March, 2007 | پاکستان باجوڑ: داڑھیاں اور شیو بنانے سے انکار11 February, 2007 | پاکستان درہ آدم خیل: آئی بی انسپکٹر کا قتل07 February, 2007 | پاکستان باجوڑ پوسٹ پر حملہ، سپاہی زخمی 26 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||