پشاور میں بم دھماکہ، چار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور کے صدر کے علاقے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکے میں عوامی نیشمل پارٹی کے ایک رہنما سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ رات پونے نو بجے کی وقت صدر کے علاقے میں واقع گرین ہوٹل کے سامنے ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں رکھے بم سے ہوا۔ دھماکے سے موٹر سائیکل آدھی تباہ ہوگئی۔ زخمی ہونے والوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما سید عاقل شاہ کے علاوہ ہوٹل کا چوکیدار اور ایک عورت سمیت دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک اعلی پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ تخریبی کارروائی ہے جس کا مقصد امن عامہ کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ پشاور میں اس سے قبل محرم کے دوران خودکش حملے میں اعلی پولیس اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں پشاور میں بم دھماکہ13 October, 2006 | پاکستان زرعی یونیورسٹی میں دھماکہ05 October, 2006 | پاکستان پشاور کے ہسپتال میں دھماکہ 06 October, 2006 | پاکستان ISI دفتر کے سامنے سے راکٹ برآمد07 October, 2006 | پاکستان صدر ہاؤس کے قریب دھماکہ04 October, 2006 | پاکستان ڈی جی خان بم دھماکہ: دو ہلاک23 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||