BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 October, 2006, 13:03 GMT 18:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرعی یونیورسٹی میں دھماکہ

یونیورسٹی پشاور
صوبہ سرحد میں پشاور یونیورسٹی سمیت اعلیٰ تعلیم کے کئی ادارے ہیں
زرعی یونیورسٹی پشاور میں جمعرات کے روز ایک دھماکہ ہوا جس سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور دروازوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم ابھی تک دھماکےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔

دھماکہ جمعرات کو صبح دس بجے کے قریب زرعی یونیورسٹی کے سیکرسی ڈیپارٹمینٹ کے نزدیک واقع بیت الخلاء میں اس وقت ہوا جب تمام طلباء وطالبات کلاسیں لینے میں مصروف تھے۔

دھماکے سے بیت الخلاء کے شیشے ٹوٹے اور اس کے دیواروں اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنائی گئی۔

یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی تمام طلبہ افراتفری کے عالم میں کلاسوں سے باہر نکل آئے اور یونیورسٹی کیمپس سے باہر بھاگنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سے کیمپس میں سخت خوف وہراس کی فضا قائم ہے اور مقامی انتظامیہ نے بھی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

ادھر زرعی یونیورسٹی کے اسسٹینٹ پرووسٹ عبد الباسط نے کہا ہے کہ دھماکہ بم پھٹنے کے نتیجے میں نہیں ہوا بلکہ یہ ایک ’ کریکر’ تھا جو سیکریسی کے ساتھ واقع بیت الخلاء میں نصب کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپسں کے اندر امن وامان خراب کرنے کے پاداش میں گیارہ طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کیا تھا جس کے خلاف مختلف طلبہ تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں اور اس دھماکے میں بھی متحدہ محاذ کے وہی طلباء ملوث ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان دھماکوں کا مقصد انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ خارج شدہ طلباء کو دبارہ بحال کیا جائے لیکن بقول ان کے انتظامیہ ان ہتکھنڈوں سے دباؤ میں آنے والی نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد