دو مزید مشتبہ خودکش بمبارگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سی آئی ڈی پولیس نے حیدرآباد سے دو مزید مشتبہ خودکش بمباوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق گزشتہ ہفتے کراچی سے گرفتار ہونے والے مشتبہ بمباروں سے ہے۔ ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے بتایا کہ کراچی سےگرفتار ہونے والے شاہد، فرحان اور عبدالغنی کی نشاندھی پر حیدرآباد کی ڈیپلائی کالونی میں ایک گھر سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت شعیب عرف طارق اور قاری اعجاز کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں قاری ظفر کے لیے کام کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دو دستی بم، دو پستول اور ایسا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جس سے خودکش بم حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ تیار کی جاسکتی ہے۔ ایس پی فیاض خان نے بتایا ’ملزمان کا ہدف کراچی میں دہشت گردی کے خلاف کام کرنے والی ایجنسیز اور پولیس اہلکار تھے اور یہ وانا میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث رہے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے وانا میں تربیت حاصل کی ہے اور وہاں سے مدرسوں سے نوجوانوں کو جہاد کے لیے تیار کر کے قاری ظفر کے پاس بھیجتے تھے۔ پولیس کے مطابق شعیب ایبٹ آباد اور قاری طارق وانا سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاری ظفر مبینہ طور پر القاعدہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’خودکش حملے‘ کا منصوبہ، تین گرفتار17 February, 2007 | پاکستان کراچی: مشتبہ خودکش بمبارگرفتار16 February, 2007 | پاکستان گریش کمار قتل، ’اہم‘ ملزم گرفتار10 February, 2007 | پاکستان چار سالہ لڑکی کی ونی پر گرفتاریاں09 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||