گریش کمار قتل، ’اہم‘ ملزم گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیدرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ انجنیئر گریش کمار مہیشوری کے اغواء اور قتل میں ملوث اہم ملزم طاہر منہاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم حیدر آباد کے علاقے حسین آباد سے پیدل کوٹڑی اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایس پی تحقیقات خالد مصطفیٰ نے طاہر منہاس کی گرفتاری کو اہم قرار دیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی دو ملزم مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے اس سے قبل حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ایک گھر سے تین ملزموں جاوید انصاری، محمد اصغر آرائیں اور محمد علی انصاری کو گرفتار کیا تھا۔ حیدرآباد کے علاقے لبرٹی مارکیٹ سے سترہ اگست دو ہزار چھ کو گریش کمار اپنے گھر سے اغوا ہوئے تھے۔ ان کی بازیابی کے لیے کئی ماہ سے جاری کوششوں کے سلسلے میں چار روز قبل پولیس نے کوٹڑی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک شخص خادم منہاس اور ان کے بیٹے شاہد کو گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی طاہر منہاس نےگریش کمار کو اغوا کر کے اسے قتل کردیا اور بعد میں اس کے جسم کے ٹکڑے کیے اور انہیں جلا کر زمین میں دفن کر دیا۔ شاہد منہاس کی نشاندہی پر پولیس نے گریش کمار کی لاش کی باقیات برآمد کیں، جن کی مقتول کے بھائی ڈاکٹر امرت کمار نے کپڑوں سے شناخت کی۔ |
اسی بارے میں ’ہندو انجینئر: ٹکڑے کر کے جلایا گیا‘07 February, 2007 | پاکستان ’ اقلیتوں کی کوئی نہیں سنتا‘ 08 February, 2007 | پاکستان عمر کوٹ کے ہندو لاپتہ ہیں 28 December, 2006 | پاکستان ہندو کمیونٹی ذہنی اذیت کا شکار 19 October, 2006 | پاکستان پاکستان کا پہلا ہندو فوجی26 September, 2006 | پاکستان کیا زبردستی مسلمان کیا گیا؟13 March, 2006 | پاکستان ہندو جوڑا: قرآن کی بے حرمتی پر گرفتار02 September, 2005 | پاکستان ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد06 March, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||