BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 March, 2005, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد

News image
یاتری شری کٹاس راج مندر پر ماہا شوا راتری میلے میں شرکت کے لیے چکوال جائیں گے
اتوار کو ایک سو پچانوے ہندو یاتری اپنے دیوتا شوا سے منسلک ایک مذہبی میلہ میں شرکت کے لیے واہگہ کے ذریعے لاہور پہنچے۔

یہ یاتری ڈیرہ گوردوارہ صاحب کی یاترا کے بعد شری کٹاس راج مندر پر ماہا شوا راتری میلہ میں شرکت کے لیے چکوال جائیں گے۔ ماہا شوا راتری کا مطلب ہے ہندو دیوتا شوا کی رات۔

شوا دیوتا ہندو مذہب میں فنا کرنے والا اور دوبارہ پیدا کرنے والا دیوتا سمجھا جاتا ہے۔ ہندو عقیدہ کے مطابق یہ تہوار تین وجوہ کی بنا پر منایا جاتا ہے۔ ایک تو سدا شوا دیوتا، جس کی کوئی شکل نہیں، وہ آدھی رات کے وقت نمودار ہوا تھا اور دوسرے اس نے پاروتی سے شادی کی تھی جو انسانی روح کے دیوتا سے ملنے کی علامت ہے۔

تیسرے شوا دیوتا نے وہ مہلک زہر پی لیا تھا اور اسے اپنی گردن میں روک لیا تھا جس زہر کا ایک قطرہ بھی اگر اس کے پیٹ، جو کائنات کی علامت ہے، تک پہنچ جاتا تو دنیا ختم ہوجاتی۔ اس لیے ہندو مذہب میں ماہا شوا راتری کی رات کو دنیا کو بچانے کے لیے شوا دیوتا کا شکریہ ادا کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس رات ہندو عقیدت مند بھوکے رہتے ہیں اور بعض لوگ پانی بھی نہیں پیتے۔ یہ یاتری رات بھر جاگ کر سوا کی پوجا کرتے ہیں اور اوم ناما شو یا پکارتے رہتے ہیں۔ ہندووں کا عقیدہ ہے کہ جو شخص لگن سے ساری رات شوا کا نام پکارتا ہے وہ گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔

اندرون سندھ میں ہندو آبادی اس میلہ کو بہت اہتمام سے مناتی ہے اور اس کی تقریبات کراچی میں کلفٹن میں شوا کے مندر میں بھی ہوتی ہیں۔گزشتہ سال بھی اس میلہ میں شرکت کے لیے ایک سو ساٹھ ہندو یاتری بھارت سے پاکستان آئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد