لاہور بار سے خطاب، پانچ مئی کو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس افتخار چوہدری سنیچر پانچ مئی کو لاہور بار سے خطاب کریں گے۔ چیف جسٹس کے وکیل علی احمد کرد نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اپنے وکلاء کے پینل کے ساتھ براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے۔ اس سوال پر کہ کیا راستے میں ان کا رکنے کا کوئی ارادہ ہے، علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ جب چیف جسٹس پشاور گئے تھے اس وقت بھی جلوس اور مجمع کی وجہ سے ڈھائی گھنٹے کا سفر سات گھنٹے میں طے ہوا تھا۔ لہذا اب بھی اگر لوگ چیف جسٹس کے استقبال کے لیے راستے میں آئے تو ان سے ملاقات کرکے ہی وہ آگے بڑھیں گے۔ اس سوال پر کہ کیا لاہور میں بار کے ساتھ ساتھ بینچ بھی چیف جسٹس کا خطاب سننے آئے گا علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ لاہور میں بھی بار کے عہدیداران نے ججز کو تقریب میں مدعو کیا ہے۔ ’بینچ کو ان کا ساتھ ضرور دینا چاہیے کیونکہ اب یہ بار اور بینچ کی مشترکہ جد وجہد ہے۔ اس کی مثال حیدرآباد سکھر اور پشاور ہے جہاں جج صاحبان کی اکثریت چیف جسٹس کا خطاب سننے کے لیے آئی۔‘ اس سے قبل چیف جسٹس راولپنڈی، سکھر، حیدر آباد اور پشاور بار کونسلوں کی تقریبات سے خطاب کر چکے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ پہنچنے پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طارق پرویز سمیت گیارہ ججوں نے ان کا استقبال کیا تھا۔ |
اسی بارے میں جسٹس افتخار، بار کونسلوں سے خطاب21 March, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا مقدمہ اور مقدمے 22 March, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کیس: آج سماعت بھی احتجاج بھی02 April, 2007 | پاکستان مشرف کیلیے جسٹس افتخار بہتر: ملک قیوم06 April, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا پرجوش استقبال14 April, 2007 | پاکستان عدلیہ کو آزادی دی جائے: جسٹس افتخار14 April, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا علم بغاوت اور بلند18 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||