BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 April, 2007, 11:43 GMT 16:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باڑہ میں بدستور کشیدگی

پیر کو لشکرِ اسلام کے حامی طلباء اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں چھ طلباء ہلاک ہو گئے تھے (فائل فوٹو)
پاکستان کے قبائلی علاقے باڑہ میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں چھ طلباء کی ہلاکت کے بعد سے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

دوسری طرف پشاور شہر سے متصل تحصیل باڑہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم لشکرِ اسلام کے حامیوں اور طلباء کی جانب سے ہلاکتوں کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جلسے میں مسلح قبائلیوں اور مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسے سے خطاب میں لشکر اسلام کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

اس موقع پر سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے طالب علموں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

لشکر ِاسلام کے حامی طلباء اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں چار طلباء زخمی بھی ہوئے تھے

کل کے واقعہ کے خلاف تحصیل باڑہ میں تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہے جبکہ بازار اور کاروباری مراکز کھلے رہے تاہم بازاروں میں لوگوں کا رش معمول سے کم رہا۔

گزشتہ روز لشکر ِاسلام کے حامی طلباء اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں چھ طلباء ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔

باڑہ میں ڈیڑھ سال قبل پنچ پیری مسلک کے رہنماء مفتی منیر شاکر اور اہل سنت کے افغان نژاد رہنماء پیر سیف الرحمٰن کے حامیوں میں مذہبی عقائد کی بنیاد پر کئی جھڑپیں ہوئی تھیں لیکن حکومت اور قبائلیوں کی کاوشوں سے دونوں رہنماؤں نے علاقہ چھوڑ دیا تھا تاہم علاقے میں دونوں شخصیات کے حامیوں نے تنظیمیں قائم کر کے ایک دوسرے کے خلاف حملے جاری رکھے۔

حالیہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب مفتی منیر شاکر کی حمایت یافتہ تنظیم لشکرِ اسلام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فرنٹیئر کور کے زیر قبضہ پیر سیف الرحمن کی جائیداد کو ان کے حوالے کردے اور مفتی منیر شاکر کو رہا کیا جائے مگر حکومت نے مطالبا ت ماننے سے انکار کردیا تھا۔

باڑہ میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران متحارب گروپوں کے درمیان تصادم اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک سو بیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قبائلی رہنماقبائلی مسئلہ
حکومت مذاکرات کیوں نہیں کرتی؟
قبائلی نظام
پاکستان کے قبائلی علاقوں کا سیاسی نظام
وزیرستان فوج قبائلی دلدل میں !
وزیرستان طالبان کے جال میں
قبائلیقبائلی کوڈ
قبائلی علاقوں میں کیا تبدیلی آ رہی ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد