راشد رؤف: حوالگی روکنے کے لیے رٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چھ بلوچ قوم پرستوں کے بدلے ’لندن طیارہ سازش کیس‘ کے ایک اہم ملزم راشد رؤف کو برطانیہ کے حوالے کرنے کے مبینہ اقدام کو روکنے کے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ راشد رؤف کے وکیل حبیب حشمت نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ رٹ پٹیشن راشد رؤف کے ماموں ظہور اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست برطانوی اخبارگارڈین میں شائع ہونے والی ایک خبر کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ گارڈین نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی حکومت دہشت گردی کے الزام میں گرفتار راشد رؤف کی حوالگی کے لیے حکومت پاکستان سے خفیہ بات چیت کر رہی ہے۔
اخبار کا یہ بھی کہنا تھا کہ راشد رؤف کی حوالگی کے بدلے پاکستانی حکومت چاہتی ہے کہ برطانیہ میں مقیم بلوچ قوم پرستوں کو اس کے حوالے کر دیا جائے۔ان لوگوں کی تعداد آٹھ تک بتائی گئی ہے اور پاکستانی حکومت کا الزام ہے کہ بلوچستان میں جاری شورش میں ان کا ہاتھ ہے۔ رٹ پٹیشن میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں چھپنے والی ان خبروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت راشد رؤف کو برطانیہ کے حوالے کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ ایڈووکیٹ حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اگر حکومت کے پاس اس نوعیت (مطلوب افراد کے تبادلے) کی حوالگی کی کوئی درخواست آئی ہے تو اس کی ایک نقل انہیں بھی مہیا کی جائے۔ حبیب حشمت کے مطابق عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ اس پٹیشن کے فیصلے تک حکومت کو راشد رؤف کو برطانیہ کے حوالے کرنے سے روکا جائے۔
رٹ درخواست میں حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ راشد رؤف کی اہلیہ اور بچوں کو ماہانہ پچاس ہزار روپے الاؤنس دے۔ راشد رؤف کو امریکہ اور برطانیہ کے درمیان پرواز کرنے والے طیاروں کو فضا میں ہی اڑانے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں گزشتہ سال اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پچیس سالہ راشد رؤف کے خلاف انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے دسمبر میں کیے گئے ایک فیصلے میں ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون سے متعلقہ دفعات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد میں اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کے نتیجے میں اس پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں راشد رؤف کےلیے دو ہفتے کا ریمانڈ05 January, 2007 | پاکستان مستعفی رکن قومی اسمبلی ’جیل میں‘14 February, 2007 | پاکستان خصوصی عدالت کا حکم معطل27 December, 2006 | پاکستان راشد رؤف: حراست کے خلاف اپیل29 December, 2006 | پاکستان سازش سے تعلق نہیں: راشد رؤف22 December, 2006 | پاکستان راشد: حکومت سے جواب طلب16 October, 2006 | پاکستان راشد رؤف: حوالگی کی درخواست28 August, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||