خصوصی عدالت کا حکم معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ نے ’لندن طیارہ سازش کیس‘ کے مبینہ مرکزی کردار راشد رؤف کے خلاف قائم مقدمہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں منتقل کرنے کے اقدام کو معطل کردیا ہے۔ مزید سماعت کے لیے پندرہ جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے جسٹس طارق شمیم اور جسٹس حسنات احمد پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بدھ کو ہدایت کی کہ اس معاملہ کو آئندہ راولپنڈی بنچ (لاہور ہائی کورٹ) سنے گا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اس سال تیرہ دسمبر کو راشد رؤف کے خلاف قائم مقدمہ کی خود سماعت کی بجائے اسے متعلقہ ضلع کی سیشن کورٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل مشتاق احمد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اس فیصلہ کو چیلنج لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ پراسیکیوٹر جنرل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راشد رؤف کا مقدمہ عام عدالت میں منتقل کرتے ہوئے یہ بات نظر انداز کردی کہ ان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد اور دوسری اشیا برآمد کی گئی تھیں، جن کی وجہ سے یہ مقدمہ صرف انسداد دہشت گردی کے قانون مجریہ انیس سو ستانوے کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
راشد رؤف کے وکیل حشمت حبیب نے خصوصی عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس چالان کے مطابق راشد رؤف سے کیمیائی مادہ ’ہائیڈروجن پر آکسائیڈ‘ برآمد کیا گیا، جو پولیس کے مطابق بم بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ دراصل ملزم سے زخموں کو صاف کرنے والی دوائی برآمد ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق ہائیڈروجن پر آکسائیڈ جراثیم کش مادہ ہے، جسے دوسرے کیمیائی مادوں کے ساتھ ملا کر دھماکہ خیز مواد بھی بنایا جاسکتا ہے۔ راشد رؤف کو اس سال دس اگست کو راولپنڈی ائیر پورٹ پر درج کرائے گئے ایک مقدمہ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر چار دسمبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راشد رؤف کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان پر سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کردی تھی۔ اس سال اگست میں برطانوی حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ ایک چار سال پرانے مقدمہ قتل میں مطلوب راشد رؤف کو اس کے حوالے کیا جائے۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کو ایک دوسرے کے حوالے کرنے کا کوئی قانونی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ تاہم پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ حوالگی کی اس درخواست پر غور کررہی ہے۔ | اسی بارے میں سازش سے تعلق نہیں: راشد رؤف22 December, 2006 | پاکستان اور اب مقدمہ میجسٹریٹ کے پاس20 December, 2006 | پاکستان راشد: دہشتگردی کا الزام ختم 13 December, 2006 | پاکستان راشد: حکومت سے جواب طلب16 October, 2006 | پاکستان راشد رؤف: حوالگی کی درخواست28 August, 2006 | پاکستان بدقسمتی سے رشتے داری ہے: ہم زلف22 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||