BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 October, 2006, 19:54 GMT 00:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راشد: حکومت سے جواب طلب

راشد رؤف کو برطانیہ سے امریکہ جانے والی پروازوں کو فضاء میں تباہ کرنے کے مبینہ منصوبے کے اہم ملزم سمجھا جاتا ہے
برطانیہ سے امریکہ جانے والی پروازوں کو فضاء میں تباہ کرنے کے مبینہ منصوبے کے اہم ملزم راشد رؤف کے ایک قریبی رشتہ دار کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) نے چھ نومبر تک حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار ظہور اختر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ راشد رؤف سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے جبکہ انہیں قانونی اور طبی امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید استدعا کی کہ راشد رؤف کو عدالت کی حدود سے باہر منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

اس آئینی درخواست میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو اور نیشنل کرائسس مینجمنٹ کے سربراہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس عبدالشکور پراچہ پر مشتمل عدالت عالیہ کے ایک رکنی بنچ نے تمام مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک اپنا جواب عدالت میں داخل کریں۔ عدالت نے مزید کارروائی چھ نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت کے سامنے آئین میں دیے گئے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملزم پر جب کسی قسم کا الزام عائد کیا جاتا ہے تواُسے عدالت میں پیش کرنا لازم ہے ہوتا ہے۔ ’جبکہ راشد رؤف کو قانونی مدد حاصل کرنے کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ برطانوی شہری راشد رؤف کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اگست کی ابتدا میں حراست میں لیا تھا۔ برطانیہ نے بعد میں پاکستان سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد