’راشد لو، بلوچ قوم پرست دو‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مؤقر برطانوی روزنامےگارڈین کا دعوٰی ہے کہ برطانوی حکومت دہشت گردی کے الزام میں پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے شخص راشد رؤف کی حوالگی کے لیے حکومت پاکستان سے خفیہ بات چیت کر رہی ہے۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ راشد رؤف کی حوالگی کے بدلے پاکستانی حکومت چاہتی ہےکہ برطانیہ میں مقیم بلوچ قوم پرستوں کو اس کے حوالے کر دیا جائے۔ان لوگوں کی تعداد آٹھ تک بتائی گئی ہے اور پاکستانی حکومت کا الزام ہے کہ بلوچستان میں جاری شورش میں ان کا ہاتھ ہے۔ تاہم حکومت پاکستان اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے برطانوی اخبار کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان ایڈن لڈل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک قانون کے مطابق اقدامات کریں گے جبکہ پاکستانی حکام اس سودے بازی سے تو انکار کر رہے ہیں لیکن وزارتِ داخلہ کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے عبدالحئی کاکڑ سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی حکو مت نے برطانیہ سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے سرگرم کارکنوں کو اس کے حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’بی ایل اے‘ کے زیادہ تر سرگرم ارکان متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں مقیم ہیں اور پاکستانی حکومت اس سلسلے میں متعلقہ ممالک کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق جن بلوچ قوم پرستوں کی حوالگی کا مطالبہ پاکستان کر رہا ہے ان میں مہران بلوچ اور غاضیان مری بھی شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ رؤف کی حوالگی کے لیے بات چیت شروع ہونے سے پہلے برطانیہ نے بی ایل اے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے گزشتہ سال سترہ اپریل کو’بی ایل اے‘ کو شدت پسند تنظیم قرار دیتے ہوئے اپنے نئے نافذ کردہ قوانین کے تحت پارلیمان سےضروری قانون سازی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ راشد رؤف کو امریکہ اور برطانیہ کے درمیان پرواز کرنے والے طیاروں کو فضا میں ہی اڑانے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پاکستانی ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی سرکاری وکلاء گزشتہ ہفتے اسلام آباد بھی گئے تھے تاکہ حوالگی کے عمل میں تیزی لائی جاسکے۔ | اسی بارے میں ’رؤف: برطانیہ کو سونپ سکتے ہیں‘26 August, 2006 | پاکستان راشد رؤف: حوالگی کی درخواست28 August, 2006 | پاکستان راشد: حکومت سے جواب طلب16 October, 2006 | پاکستان راشد: دہشتگردی کا الزام ختم 13 December, 2006 | پاکستان سازش سے تعلق نہیں: راشد رؤف22 December, 2006 | پاکستان راشد رؤف: حراست کے خلاف اپیل29 December, 2006 | پاکستان راشد رؤف کےلیے دو ہفتے کا ریمانڈ05 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||