BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 April, 2007, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ہندو برادری کا احتجاج

ہندو برادری کا احتجاج
ہندو برادری کے ارکان مندر کی بیرونی سیڑھیوں پر بیٹھے ہیں
کراچی میں ہندو کمیونیٹی نے مذہبی تہوار کے موقع پر احتجاج کیا ہے، ہندو کمیونٹی نے نیٹی جیٹی پل کے مندر کے باہر فوڈ سٹریٹ بنانے والی امریکی فوڈ کمپنی پر زائرین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے جب کہ کمپنی نے اس کی تردید کی ہے۔

نیٹی جیٹی پل کے نیچے واقع لکشمی نارائن مندر کی قریبی زمین کراچی پورٹ قاسم اتھارٹی نے ایک امریکی فوڈ کمپٹی کو دے دی ہے اور کمپنی نے اس پر بنیادی تعمیراتی کام بھی کیا ہے۔

مندر میں پیر کو ہنومان جنتی کا تہوار منایا گیا، اس موقع پر ہندو کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور تعمیرات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سابق اقلیتی ایم این اے ڈاکٹر کھٹو مل کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرانڈ لیزر کمپنی کو خط لکھ کر مندر کے باہر کھودا ہوا گڑھا بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تہوار کے سلسلے میں صبح کو جیسے ہی تنبو لگائے گئے کمپنی کے کچھ لوگ آئے اور زائرین کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

ڈاکٹر کھٹو مل کا کہنا ہے کہ کمپنی ہندوں کو دس فٹ کےٹکڑے میں بند کرنا چاہ رہی ہے وہ کبھی بھی یہ ہونے نہیں دیں گے۔

امریکی فوڈ کمپنی گرانڈ لیزر کا کہنا ہے کہ ہندو کمیونٹی کی شکایت میں کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ زمین کے پی ٹی کی ملکیت ہے اور کمپنی اس کی کرایہ دار ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹو افسر عمران حسین کا کہنا ہے کہ مندر کے باہر
دیوار بنانے کے لیے کے پی ٹی، ہندو پنچائت اور کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ تیس فٹ جگہ چھوڑ کر یہ دیوار بنائی جائے گی کمپنی اس کے مطابق کام کر رہی ہے۔

نیٹی جیٹی پل
نیٹی جیٹی پل کے نیچے واقع لکشمی نارائن مندر کی قریبی زمین کراچی پورٹ قاسم اتھارٹی نے ایک امریکی فوڈ کمپٹی کو دے دی ہے

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے لوگوں نے کوئی چیز ٹوڑی ہے نہ ہی کسی چیز کو نقصان پہنچایا ہے، کے پی ٹی کی اجلاس میں کہا تھا کہ کمپنی مندر کی خوبصورتی کے لیے سات لاکھ روپے فراہم کرے گی ان کے مطابق ’ہم نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی، اگر کمیونٹی میں باہمی اختلافات ہیں تو وہ اس کا کچھ نہیں کرسکتے‘۔

امریکی کمپنی نے اس تنازع کے بعد تعمیراتی کام بند کردیا ہے، عمران حسین کا کہنا ہے کہ اگر ہندو کمیونیٹی کو زمین چاہیے تو وہ کے پی ٹی سے رجوع کرسکتے ہیں وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے۔

سندھ ہندو برادریمنصوبہ یا بد امنی
سندھ میں ہندو اقلیت ہی نشانہ کیوں؟
گریش کمار کے والد’ کوئی نہیں سنتا‘
’پاکستان میں اقلیتوں کی کوئی نہیں سنتا‘
شمشان گھاٹشمشان گھاٹ
لاہور میں سکھوں کے شمشان گھاٹ کی تعمیر
سپریم کورٹمعاملہ قبول اسلام کا
کیا ہندو لڑکیوں نے زبردستی اسلام قبول کیا؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد