BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 March, 2007, 20:13 GMT 01:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: خود کش حملے میں سزائیں

کراچی میں حفاظتی انتظامات
خود کش بم حملے میں حملہ آووروں کے علاوہ تین افراد ہلاک ہو گئے تھے
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ساغر حسین زیدی نے مدینۃ العلم خودکش بم حملے کے مقدمے میں ملزم محمد تحسین کو سزائے موت سنائی ہے۔ جب کہ الطاف حسین کو ثبوتوں کی عدم دستیابی پر شک کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سات مارچ کو سنانا تھا جو سترہ مارچ تک ملتوی کیا گیا اور اس کے بعد بائیس مارچ یعنی جمعرات کی شب پونے بارہ بجے یہ فیصلہ سنایا گیا۔

اسلام آباد میں مزار بری امام پر خودکش بم حملہ کے چند روز بعد کراچی کے گلشن اقبال میں واقعہ اہل تشیع کی مسجد مدینۃ العلم پر خودکش بم حملہ کیا گیا تھا۔

تیس مئی دوہزار پانچ کو ہونے والے اس حملے میں خودکش حملہ آور اور اس کا ساتھی مارے گے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار اور دو نمازی ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے حملہ آوروں کے ساتھی محمد تحسین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا، جبکہ بعد میں الطاف حسین کی گرفتاری بعد میں عمل میں لائی گئی تھی۔

اس خودکش حملے کے بعد شہر میں ہنگاموں پھوٹ پڑے تھے اور نامعلوم افراد نے امریکی ریسٹورانٹ کے ایف سی کو نذر آتش کردیا تھا، جس میں سے چھ ملازمین کی دوسرے روز لاشیں ملی تھیں۔

ملزموں کو صبح کو عدالت میں لایا گیا تھا، جو فیصلے کے وقت عدالت میں موجود تھے۔

اسی بارے میں
کراچی میں ہائی الرٹ
05 November, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد