کراچی: امام بارگاہ سے بم برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی شب ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا کے احاطے سے ایک بم برآمد ہوا ہے جس کو بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیسی ساخت کا یہ بم تین سوگرام وزنی تھا جو بعض شر پسندوں نے امام بارگاہ کے گملے میں رکھ دیا تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کاروائی کرکے ناکارہ بنا دیا۔ واقعے کے وقت امام بارگاہ میں بڑی تعداد میں نمازی موجود تھے۔ تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ امام بارگاہ پر حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کی بھاری نفرت تعینات رہتی تھی تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے پولیس کی تعداد میں کمی کردی گئی تھی۔ گزشتہ سال مئی میں اسی امام بارگاہ میں ایک بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں امام بارگاہ پر حملے میں ملوث تھا: ملزم15 September, 2004 | پاکستان امام بارگاہ پر حملہ، پندرہ ہلاک 31 May, 2004 | پاکستان کراچی: امام بارگاہ سے بم برآمد03 October, 2005 | پاکستان امام بارگاہ پر حملہ، فائرنگ، 20 ہلاک31 May, 2004 | پاکستان امام بارگاہ میں بھگدڑ: تیرہ ہلاک03 March, 2004 | پاکستان امام بارگاہ میں دھماکہ، کشیدگی10 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||