کراچی: امام بارگاہ سے بم برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پیر کی شب ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا کے احاطے سے ایک بم برآمد ہوا ہے۔ جسے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیسی ساخت کا یہ بم تین سوگرام وزنی تھا جو بعض شرپسندوں نے امام بارگاہ کے گملے میں رکھا تھا لیکن اسے بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ واقعے کے وقت امام بارگاہ میں بڑی تعداد میں نمازی موجود تھے۔ تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ امام بارگاہ پر حفاظتی اقدامات ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس تعینات رہتی ہے لیکن کچھ دنوں سے یہاں پولیس کی نفری کم کردی گئی تھی۔ گذشتہ سال مئی میں اس امام بارگاہ میں ایک بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||