لاہور: امام بارگاہ پر حملہ، چارہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں اندرون موچی گیٹ میں محلہ کشمیریاں میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ہال پر خود کش بم حملے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک اورچھ زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغربین کی نماز کے وقت ایک نامعلوم شخص نے ایک بریف کیس سمیت حسینہ ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ امام بارگاہ پر تعینات محافظوں نے اس کو روکا تو اس نے فائرنگ شروع کردی اور اس بربف کیس کو کھول دیا جس سے ایک زور دار دھماکہ ہوا اور حملہ آور دو محافظوں اور ایک بچے سمیت ہلاک ہو گیا۔
دھماکے سے وہاں پر موجود متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر میوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔ تاہم لوگوں نے پولیس کو امام بارگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
|
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||