کراچی بم دھماکہ، ایک ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں سنیچر کی صبح سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ سپر ہائی وے پر گلشنِ معمار کے قریب سڑک کے کنارے ٹوکری میں رکھے گئے ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔ دھماکے سے سڑک پر دو فٹ چوڑا اور دس انچ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ بظاہر اس ریموٹ کنٹرول بم سے جامعہ رشیدیہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جامعہ رشیدیہ کی گاڑی جب اس جگہ سے گزری تو بم پھٹ گیا جس کی وجہ سے جامعہ رشیدیہ کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں موجود ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے جب کے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہو گیا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں فرقہ وارانہ فسادات عام ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی متعدد کارروائیوں میں عیسائیوں یا شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور ان حملوں کی ذمہ داری اسلامی شدت پسندوں پر عائد کی جاتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||