BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹروں پر القاعدہ سے تعلق کا الزام

عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی
عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر اکمل وحید اور ان کے بھائی ڈاکٹر ارشد وحید کو جمعرات کو ان کے خلاف ایک اور مقدمے میں سات دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ استغاثہ نے چودہ دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

دونوں ڈاکٹروں کے خلاف القاعدہ تنظیم کے لوگوں کا طبی علاج کرنے، ان سے رابطے رکھنے اور اس تعلق کو چھپانے کے حوالے سے ایک نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی ایف آئی آر گلشن اقبال تھانے میں درج کی گئی ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا علاج کیا جن کے بارے میں وہ جانتے تھے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہیں۔
عدالت نے دونوں ڈاکٹروں اور جنداللہ نامی تنظیم سے مبینہ تعلق رکھنے والے نو ملزمان کے خلاف جمعہ چالان پیش کرنے اور اس موقع پر تمام ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

جمعرات کو عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر اکمل اور ڈاکٹر ارشد کو ان کی گرفتاری کے بعد پہلی دفعہ ان کے اہل خانہ اور وکیل سے ملنے کی اجازت دی گئی۔

اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھےاور عدالت کے آس پاس پولیس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر اکمل اور ڈاکٹر ارشد سترہ جون کی شب کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ تاہم دو جولائی کو پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی اور تین جولائی کو انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد