BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ڈاکٹروں کا احتجاج

کراچی میں ڈاکٹروں کا مظاہرہ
کراچی میں ڈاکٹروں کا مظاہرہ
کراچی میں ڈاکٹروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر اکمل وحید اور ان کے بھائی ڈاکٹر ارشد وحید کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے وحید برادران کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین میں ڈاکٹر اکمل اور ڈاکٹر ارشد کے اہل خانہ سمیت ان کے زیرِ علاج مریض بھی شامل تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے رہنما ڈاکٹر شیر شاہ نے مطالبہ کیا کہ دونوں گرفتار ڈاکٹروں کو ان کے وکیل اور اہل خانہ سے ملنے دیا جائے۔

انہوں نے پاکستان کے سیاسی اور فوجی حکمرانوں سے مطالبہ کیا دونوں ڈاکٹروں سے انصاف کیا جائے اور قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش کی جائے۔

اس موقع پر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ڈاکٹر مصباح العزیز نے کہا کہ دونوں ڈاکٹروں کی گرفتاری ایک طرح کا قانونی اغوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ سڑکوں پر آ جائیں۔
ڈاکٹر اکمل کی اہلیہ ڈاکٹر فوزیہ بھی مظاہرے میں شریک تھیں ۔ بعد میں انہوں نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ان کے شوہر اور دیور پر شفاف طریقے سے مقدمہ چلایا جائے اور الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں انہں باعزت بری کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت انہیں اور دیگر اہل خانہ کو ڈاکٹر اکمل اور ڈاکٹر ارشد سے ملنے کی اجازت دلوائے۔

ڈاکٹر اکمل وحید اور ارشد وحید سترہ جون کی شب کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ بعد میں انہیں انسداد دھشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں پندرہ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ وحید برادران پر الزام ہے کہ وہ کور کمانڈر کراچی پر دس جون کو ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ اس حملے میں سات فوجی، تین پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد