کراچی: مسجد میں فائرنگ، تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی ایک مسجد میں فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن مشتاق شاہ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ شاہ فیصل کالونی پولیس کے ترجمان نے بتایا کے منگل کی شب گیارہ بجے کالونی کی اللہ والی مسجد کے سامنے سنی تحریک اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے درمیان مسجد کی ملکیت کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے سنی تحریک کے دو کارکن کامران اور خالد اور ایک راہ گیر شہاب ہلاک ہو گئے۔ علاقے میں ہلاکتوں کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ مشتعل افراد نے متحدہ کے آفس اور ایک دکان کو آگ لگا دی ہے۔ کل رات سے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جو علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں کے درمیان تصادم فطرانہ اکٹھا کرنے کے معاملے پر ہوا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||