BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 November, 2004, 08:30 GMT 13:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ہائی الرٹ

کراچی سکیورٹی الرٹ
کراچی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ جمعہ کے روز دہشت گردی کی کارروائیاں کی جائئں گیں۔
جمعہ کو کراچی میں ممکنہ دہشت گردی کی مصدقہ اطلاعات کے بعد شہر میں ہائی سیکیورٹی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ رؤوف صدیقی نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی نماز اور حضرت علی کی شہادت کے جلوس پر پچھلے دنوں چھینے گئے سرکاری اسلحے سے فائرنگ ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز میں تین مقامات سے سرکاری اسلحہ چھینے جانے کے واقعات ہوئے ہیں جس کے بعد خدشہ ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گرد حضرت علی کے جلوس یا جمعہ کی نماز کے دوران استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کے یہ سیکیورٹی الرٹ صبح نو بجے نافذ کیا گیا اور پولیس، رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں کی بھاری تعداد کو شہر کی مختلف مساجد اور حضرت علی کے جلوس والے مقام پر تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جلوس کے راستے اور اہم مساجد اور امام بارگاہوں کی خفیہ کیمروں سے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

وزیر نے کہا کہ ہائی الرٹ کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا نہیں ہے بلکہ انہیں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لئے چوکس کرنا ہے۔

کراچی میں پولیس پچھلے کئی ہفتوں سے شہر میں دہشت گردی روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔اس سلسلے میں مساجد اور امام بارگاہوں پر سیالکوٹ اور ملتان کےواقعات کے بعد اضافی سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے اور مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامی کمیٹیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نماز جمعہ سے پہلے نمازیوں کو دہشت گردی اور خود کش حملوں سے بچنے کی طریقوں کے بارے میں بتائیں۔

شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر بینر بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت مسجد کے امام اور انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری ہے لہذا ان کو کسی بھی شخص کی مشتبہ نقل و حرکت اور کسی مشتبہ تھیلے کی مسجد کی حدود میں موجودگی کی فوری اطلاع پولیس کو دینی ہو گی۔ اس کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حدود میں کسے بھی ٹھیلے والے کو کھڑا ہونے سے منع کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حدود میں پارکنگ بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد