BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 November, 2004, 05:22 GMT 10:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسجد میں فائرنگ، ایک ہلاک

مسجد داخلہ فارم
مدرستہ الاسلام کی مسجد میں حال ہی میں داخلہ پاس کا سلسلہ شروع کیا گیا(فائل فوٹو)
نارتھ کراچی کے علاقے بفر زون کی ایک مسجد میں بدھ کی صبح فجر کی نماز کے وقت دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بنگالی پاڑہ کی محمدی مسجد میں نماز فجر کے وقت پیلی ٹیکسی میں سوار دو افراد آئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد اسماعیل موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ مسجد کا موذن ساجد شدید زخمی ہوا ہے۔

علاقے کے ٹاؤن پولیس آفیسر عمران احمد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ابتدائی تفتیش کے بعد مذہبی دہشت گردی یا فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ نہیں لگتا کیونکہ ملزمان نے صرف دو فائر کئے تھے جبکہ مسجد میں دو سو سے زائد نمازی موجود تھے۔

تاہم نمازیوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹارگٹ کلنگ تھی تو پھر یہ کہیں بھی ہو سکتی تھی اور اس کے لیے نماز فجر کا وقت ہی کیوں چنا گیا جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

کراچی میں مساجد اور امام بارگاہوں پر سیالکوٹ اور ملتان کےواقعات کے بعد اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے اور مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامی کمیٹیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نماز جمعہ سے پہلے نمازیوں کو دہشت گردی اور خود کش حملوں سے بچنے کی طریقوں کے بارے میں بتائیں۔ شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر بینر بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن پر لکھا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت مسجد کے امام اور انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری ہے لہذا ان کو کسی بھی شخص کی مشتبہ نقل و حرکت اور کسی مشتبہ تھیلے کی مسجد کی حدود میں موجودگی کی فوری اطلاع پولیس کو دینا ہو گی۔ اس کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں کی حدود میں کسی بھی ٹھیلے والے کو ٹھیلا لگانے سے منع کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد