پاک بھارت مذاکرات کا چوتھا دور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منگل کو اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چوتھا دور کے امن مذاکرات شروع ہوئے۔ پاکستان کےخارجہ سکریٹری ریاض محمد خان اور ان کے بھارتی ہم منصب شیو شنکر مینن نے اسلام آباد میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دونوں ممالک کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اہم علاقائی تنازعات پر جن میں کشمیر بھی شامل ہے، کوئی خاص پیش رفت متوقع نہیں ہے۔ البتہ نسبتًا کم اہم معاملات پر معاہدے طے پا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سن دو ہزار چار سے جاری جامع مذاکرات کے تین دور ہو چکے ہیں ۔جس میں کشمیر سمیت تمام اہم معاملات زیر بحث رہے ہیں اور اب چوتھے دور کا آغاز ہوا ہے۔ یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان سپریم کورٹ کےچیف جسٹس کوجمعہ کی معطلی کے بعدملک ایک آئینی بحران سے گزر رہا ہے۔ کشمیر پر کوئی اہم پیش رفت نہ ہونے کے بعد اب ساری توجہ علاقائی تنازعات جس میں سیاچن اور سرکریک شامل ہیں پر مبذول کی گئی ہے۔ مگر پاکستان ان کے بارے میں زیادہ خوش گمان نہیں ہے۔ بعد میں خارجہ سکریٹری شیو شنکرمینن نے وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری بات چیت دونوں ممالک کے مابین اہم تنازعات کے حل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ا طراف سے جرات اور بصیرت کا ثبوت دیں تاکہ پائیدار امن قائم ہو۔ سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے دھماکہ کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بھارت پاکستان کو تفتیش کے نتائج سے آگاہ کرے گا اور یہ کہ بھارت آئندہ حفاظتی انتظامات کا خاص خیال بھی رکھےگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بھی اس سلسلے میں ذمہ دار اہلکاروں کو ریل گاڑیوں کی حفاظت سے متعلق خاص ہدایات جاری کی ہیں۔ | اسی بارے میں جوہری تعاون پر پاک بھارت معاہدہ21 February, 2007 | پاکستان پاک بھارت ’سیاحتی گروپ ویزا‘20 January, 2007 | پاکستان سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات22 December, 2006 | پاکستان ’پاک بھارت مذاکرات بحال‘17 October, 2006 | پاکستان پاک بھارت وزراء ملاقات مشکوک 03 July, 2006 | پاکستان پاک بھارت قیدیوں کا تبادلہ30 June, 2006 | پاکستان پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ کا اعلان31 May, 2006 | پاکستان پاک بھارت مشترکہ گشت14 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||