BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 January, 2007, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت ’سیاحتی گروپ ویزا‘

سیاحتی میلہ
قریبی ہمسایہ ملک ہونے کے باوجود سیاحتی میلے میں بھارت کا سٹال موجود نہیں تھا
پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے وفاقی ادارے کے سربراہ سلمان جاوید نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتیں ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے خصوصی ’ٹورسٹ گروپ ویزا پالیسی‘ کا اعلان کرنے والی ہیں۔

وہ لاہور میں تین روزہ سیاحتی میلے کی اختتامی تقریب میں صحافیوں سےگفتگو کررہے تھے۔

پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے سربراہ نے بتایا کہ سیاحتی ویزوں کی نئی پالیسی کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکرٹری خارجہ کی سطح پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور یہ معاملہ بہت جلد اعلیٰ ترین سطح پر پیش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت نتیجہ خیزثابت ہوگی۔

ہمسایہ ممالک پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کے شہریوں کو محدود اور مشروط ویزے جاری کرتے ہیں اور سیاحت کے ویزے کی انفرادی درخواستیں زیادہ تر مسترد کر دی جاتی ہیں۔

پاکستان کے تین روزہ سیاحتی میلے میں جہاں تیس ممالک کے سٹال لگے تھے وہاں ہمسایہ ملک بھارت کا کوئی سٹال نہیں تھا۔ ٹی ڈی سی پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا تھا لیکن انہیں علم نہیں ہے کہ بھارتی وفد اس میلے میں کیوں شریک نہیں ہوسکا۔

کٹاس کا مندر
کٹاس کے مندر کے قریب ہندو یاتریوں کے لیے کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ تاہم پاکستان کی وزارت سیاحت کا ایک وفد اس سال اپریل میں دہلی میں ہونے والے سیاحتی میلے میں شرکت کے لیے بھارت جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر برس تقریباً آٹھ لاکھ سیاح آتے ہیں اور حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ آئندہ برس اس تعداد میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت قائم کردہ ایک کمیٹی نے تین ماہ کے غور و خوض کے بعد پاکستان میں سیاحت کے مواقع اور فروغ سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لیا ہے اور ان کے بقول بڑی رکاوٹ پاکستان کی ویزا پالیسی نظر آئی، جسے اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان آنے والوں میں ایسے ہندوستانی سیاح بھی ہوتے ہیں جو اپنے عزیز و اقارب کو ملنے آتے ہیں یا ان کا مقصدپاکستان میں مقدس مقامات کی یاترا ہوتا ہے۔

فروغ سیاحت کے صوبائی محکمہ ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے سربراہ محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی لوگوں کے لیے سیاحت کے کافی مواقع موجود ہیں، ان کی عبادت کے کٹاس اور ننکانہ صاحب جیسے اہم مقامات پاکستان میں ہیں۔

ارشد بھٹی نے کہا کہ کٹاس کے مقام پر ہندؤوں کے لیے ایک کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے، جبکہ مندروں کی مرمت کے لیے حکومت نے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد