’پاک بھارت مذاکرات بحال‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کئی ماہ کے تعطل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ’جامع مذاکرات‘ کے تیسرے دور کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریوں کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔ اس بات کا اعلان منگل کی شام پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اجلاس چودہ اور پندرہ نومبر کو نئی دلی میں ہوگا۔ دونوں ممالک میں کشمیر سمیت دیگر تنازعات حل کرنے کے لیے سات اہم نکات پر سنہ دو ہزار چار سے شروع ہونے والے جامع مذاکرات کا عمل رواں سال گیارہ جولائی کو ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد معطل ہوگیا تھا۔ بھارتی حکام نے ’ممبئی ریل دھماکوں‘ کا الزام پاکستان پر لگایا تھا جبکہ پاکستان نے یہ الزامات مسترد کردیے تھے۔ اس تعطل کے بعد دوبارہ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے خارجہ سیکریٹریوں کی بات چیت کی تاریخوں کے اعلان کو بعض تجزیہ کار ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اب ’سیاچین‘ اور ’سرکریک‘ کے تنازعات حل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، کیونکہ ان کے بقول اب ان معاملات پر دونوں ممالک میں کافی حد تک اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ممبئی بم دھماکے: پاکستانی یقین دہانی 02 October, 2006 | پاکستان ’مطلوب افراد حوالے نہیں کریں گے‘25 September, 2006 | پاکستان ’پاک انڈیادوستی سبوتاژ نہ کریں‘06 August, 2006 | پاکستان ’پاک انڈیا دوستی کیلیئے جہوریت ضروری‘18 July, 2006 | پاکستان سیاچن مذاکرات پھر شروع23 May, 2006 | پاکستان ہائیڈرو پراجیکٹ پر مذاکرات 07 May, 2005 | پاکستان دفاعی امور پر پاک ہند مذاکرات05 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||