BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 May, 2006, 09:10 GMT 14:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاچن مذاکرات پھر شروع

سیاچن
دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات 1984 میں شروع ہوئےجب ہندوستان نےگلیشئر پر اپنی فوج اتاری دی تھی۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاچن کے مسئلے کے حل کے لیے نئی دلی میں بات چیت کا ایک اور دور شروع ہو گیا ہے۔

دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ سیاچن گلیشیئر پر فوج کی موجودگی کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے دفاع سیکریٹریز نے منگل کی صبح بات چیت شروع کی ہے۔ اس سے قبل اس مسئلے پر دونوں نو بار بات چیت کر چکے ہیں لیکن اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

پاکستان کے سیکریٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل طارق غازی نے دلی پہنچنے پر کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے کھلے ذہن سے بھارت آئے ہیں اور ’ ہم اس کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔‘

بھارت نے بھی مسئلہ حل کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل دونوں کے درمیان بات چیت پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ہوئی تھی۔

بھارت چاہتا ہے کہ سیاچن گلیشیئر پر پاکستان موجودہ صورت حال کو قبول کر لے تو وہ اپنی فوجیں ہٹانے کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان اس شرط کو ماننے کے لیے راضی نہیں ہے ۔ پاکستان سنہ انیس سو چوارسی سے قبل کی صورت حال ماننے کو تیار ہے جب سیاچن گلیشیئرز بھارتی فوج سے پوری طرح خالی تھیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات سنہ انیس سو چوراسی میں اس وقت شروع ہوئے تھے جب ہندوستان نے تقریبا بائیس ہزار فٹ اونچی گلیشئر پہاڑیوں پر اپنی فوج اتار دی تھی۔ اس وقت سے دونوں کے درمیان سیاچن کی برف پوش پہاڑیاں دنیا کا سب سے اونچا محاذ جنگ بنی ہوئی ہیں۔

کچھ برس قبل دونوں کے درمیان کشیدگی کے سبب جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد سے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ میٹر اونچی ان پہاڑیوں پر دونوں جانب کی فوجیں تعینات ہیں۔

ان پہاڑیوں پر باہمی تصادم میں جہاں ہزاروں فوجی مارے گئے ہیں وہیں سخت سردی اور خراب موسم کے سبب بھی بہت سے جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ اس پیچیدہ مسئلے پر کوئی پیش رفت ہو لیکن ماہرین کے مطابق مسئلے کا حل اس وقت تک مشکل ہے جب تک فریقین کا رویہ لچکدار نہیں ہوتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد