BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 May, 2005, 11:44 GMT 16:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سیاچن پر موجودہ صورتحال مان لیں‘

ہندوستانی فوج کے سربراہ جوگیندر سنگھ
ہندوستانی فوج کے سربراہ جوگیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ سیاچن پر گراؤنڈ پوزیشن کو قبول کرلیا جانا چاہیے۔
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل جوگیندر جسونت سنگھ نے کہا ہے کہ سیاچن معاملے پر بات چیت میں کوئی بھی فیصلہ ملک کے تحفظ و مفاد میں کیاجائے گا۔

نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سٹر سنگھ نے کہا کہ اس مسئلے پر فوج نے اپنی رائے کومت کو بھیج دی تھی اور اب اسے جواب کا انتظار ہے۔

فوج کے سربراہ نے کہا ’ بنیادی طور پر ہم یہ چاہتے ہیں کہ موجودہ صورت حال جسے حقیقی گراؤنڈ پوزیشن کہا جاتا ہے اسے کسی بھی طرح قبول کرلیا جائے تاکہ مستقبل میں ہم اپنے مفاد کا تحفظ کرسکیں۔ اس طرح ان جگہوں پر فوج کی تعیناتی کا معاملہ بھی نہیں رہےگا'' ۔

ہندوستان اور پاکستان کے حکام سیاچن تنازعے کے حل کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہندوستان کا ایک اعلی سطحی وفد پاکستان گیا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاچن کی برف پوش پہاڑیاں دنیا کا سب سے اونچا محاذ ہے۔ کچھ برس قبل دنوں کے درمیان کشیدگی کے سبب جھڑپیں ہوئی تھیں۔ تبھی سے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ میٹر کی اونچی ان پہاڑیوں پر دونوں جانب کی فوجیں تعینات ہیں۔

ان پہاڑیوں پر باہمی تصادم میں جہاں ہزاروں فوجی مارے گئے ہیں وہیں سخت سردی اور خراب موسم کے سبب بھی بہت سے جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں ہی ملک جانتےہیں کہ ان پہاڑیوں پر فوج کی تعیناتی سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسکا تصفیہ ہوجائے ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد