’سیاچن کوامن کا پہاڑ بننا چاہیے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے سب سے بلند محاذ جنگ، سیاچن گلیشئر کو ’امن کی پہاڑیوں‘ میں تبدیل کر دیا جاۓ۔ لیکن مسٹر سنگھ نے زور دیکر کہا ہے کہ امن کے لیےسرحدوں کی از سرنوحدبندی نہیں کی جائیگی ۔ منموہن سنگھ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے سیاچن کا دورہ کیا ہے۔ وہاں پر تعینات ہندوستانی فوجوں کو خطاب کرتے ہوۓ مسٹر سنگھ نے کہا ’سیاچن کو دنیا کا سب سے اونچا محاذ جنگ کہا جاتا ہے جہاں زندگی گزارنا بڑا مشکل ہے۔ اب وقت آپہونچا ہے کہ اس محاذ جنگ کو پر امن پاڑیوں میں تبدیل کردیا جاۓ ۔‘ منموہن سنگھ نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان سے گفت وشنید جاری ہے۔لیکن ان کہنا تھا کہ امن کی خاطر سرحدوں کی از سر نوحد بندی نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ ملک کی سکیورٹی اور وقار کا مسئلہ ہے۔ انہوں نےفوجیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کوان نوجوانوں پر فخر ہے جو مشکل ترین مقامات پر کام کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاچن کی برف پوش پہاڑیاں دنیا کا سب سے اونچا محاذ جنگ ہیں۔ پچھلے دو عشروں سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان کشیدگی کے سبب وہاں جھڑپیں ہوتی رہی ہیں ۔ ان پہاڑیوں پر باہمی تصادم کے سبب دونوں جانب کے فوجی کم مارے گئے ہیں جبکہ سخت سردی اور خراب موسم کے سبب زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ دونوں ہی ملک جانتے ہیں کہ ان پہاڑیوں پر فوج کی تعیناتی سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسکا تصفیہ ہوجائے۔ گزشتہ ماہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں بات چیت بھی ہوئی تھی لیکن اس بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ دونوں ملک چاہتے ہیں کہ سیاچن سے فوجیں ہٹا لی جائیں لیکن پاکستان کا کہنا کہ ہندوستان کو اپنی پہلی پوزیشن پر واپس ہونا ہوگا۔ جبکہ بھارت موجودہ صورت حال کو برقرار رکھنے پر مصر ہے۔ بات چیت کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نے سیاچن کو فوج سے پوری طرح خالی کرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر فریقین میں اتفاق ہوجائے تو فوجیں ہٹائی جاسکتی ہیں۔
منموہن سنگھ ایسے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں جو دنیا کے سب سے اونچے محاذ جنگ سیاچن پر اتوار کو فوجیوں سے خطاب کیا ہے۔فوجیوں سے خطاب کے علاوہ منموہن سنگھ نے علاقے کا ہوائی جائزہ بھی لیا۔ بھارتی وزیراعظم جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||